پاکستان نے ای پاسپورٹ کا اجراء کردیا ہے

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ای پاسپورٹ کا اجراء کر دیا ہے، جس سے بین الاقوامی دنیا میں اس کی ساکھ بحال ہو گی، اس سے قبل 2004ءمیں مشینری پاسپورٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ای پاسپورٹ کے اجراءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلہ میں سرکاری اور سفارتخانوں کو ای پاسپورٹ مارچ 2018ءمیں جاری کئے جائیں گے، اگست 2018ءمیں عام لوگوں کے لیے ای پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ سے پاسپورٹ کے غلط استعمال کا سدباب ہو گا اور لوگوں کو آسانی بھی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ نے دو سے تین سالوں کے دوران پاسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں آن لائن پاسپورٹ، موبائل پیمنٹ اور ایگزیکٹو پاسپورٹ شامل ہیں۔

ای پاسپورٹپاسپورٹ