پاس ورڈز کے خاتمے کے لیے فائرفاکس کا بڑا قدم

موزیلا نے ونڈوز، میک، لینکس اور اینڈرائیڈ کے لیے فائرفاکس 60 جاری کردیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ڈیسک ٹاپ براؤزرز کے لیے Web Authentication API بھی میدان میں آ گئی ہے۔ یہ ایک نیا سکیورٹی معیار ہے جو فائرفاکس کے صارفین کو صرف ایک ڈیوائس کے ساتھ اپنے تمام آن لائن اکاؤنٹس پر لاگ ان ہونے کی اجازت دیتا ہے، جیسا کہ YubiKey۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو اب پاس ورڈز استعمال نہیں کرنے پڑیں گے؛ صرف وہ ویب سائٹس جو ویب آتھینٹی کیشن کو تسلیم کرتی ہیں کام کریں گی لیکن یہ بات ہے کہ یہ پاس ورڈز کے خاتمے کے لیے ایک بڑا اہم قدم ہے۔

ویب آتھینٹی کیشن ایک فزیکل ڈیوائس (جیسا کہ مذکورہ بالا یوبی کی) کے استعمال سے کام کرتی ہے تاکہ آپ ویب سائٹس پر بغیر پاس ورڈ لگائے لاگ ان ہو سکیں۔ لیکن بالآخر اس کی منزل چہرہ پہچان کر، انگلیوں کے نشانات اور دیگر طریقوں سے کام کرنا ہے۔

موزیلا نے فائرفاکس 60 کا انٹرپرائز ورژن بھی جاری کیا ہے جو آئی ٹی کے شعبہ جات کو اپنے ملازمین کے لیے براؤزر کو کسٹمائز کرنے کی سہولت دے گا۔ نئے ٹیب پیج کو بھی اس ورژن میں دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے اور ساتھ ہی پاکٹ کے تجویز کردہ، جی ہاں! وہی اسپانسرڈ لنکس، بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔

پاس ورڈفائر فاکسموزیلا