پی ٹی اے نے موبائل آپریٹرز کی ریچارج سروس کی جانچ کے لیے سروے شروع کردیا

پاکستان کے تمام سیلولر آپریٹرز کی ریچارج/ریلوڈ سروس کے مسائل کی جانچ کے لیے پی ٹی اے نے ایک سروے شروع کیا ہے اور تمام موبائل فون صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنی سم پر کیے گئے آخری ریچارج کی تفصیلات فراہم کریں۔

پی ٹی اے نے اس سروے میں شمولیت کے دو آسان طریقے فراہم کیے ہیں، پہلے طریقے کے تحت آپ پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب آن لائن فارم بھر کر اس سروے میں شامل ہوسکتے ہیں،

یہ فارم ذیل کے لنک پر دستیاب ہے:
http://www.pta.gov.pk/en/survey-form

دوسرے طریقے کے تحت آپ ریچارج کی تاریخ 8866 پر ایس ایم ایس کر کے اس سروے میں شامل ہوسکتے ہیں جس کا فارمیٹ اس طرح سے ہے:

*amount*day*month

یعنی پہلے رقم پھر دن پھر مہینہ، اس سروے میں ہر وہ پاکستانی حصہ لے سکتا ہے جس کے نام پر کوئی سم رجسٹرڈ ہے۔

پی ٹی اے نے اس سروے کے نتائج کے اعلان کی تاریخ نہیں بتائی۔

پی ٹی اےسروے