سام سنگ نے ایپل کو شکست دے دی

سام سنگ نے ایپل کو شکست دے دی ہے، کیونکہ گلیکسی ایس9 اور ایس9پلس نے فروخت میں آئی فون ٹین اور آئی فون 8 پلس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

نئے اعداد و شمار نے تصدیق کی ہے کہ سام سنگ نے اپریل 2018ء میں فروخت میں ایپل کو پیچھے چھوڑا ہے۔ کاؤنٹر پوائنٹ کے مارکیٹ پلس اپریل ایڈیشن نے دکھایا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس9 پلس اپریل 2018ء میں کل عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ کے 2.6 فیصد کے ساتھ سب سے آگے رہا۔ سام سنگ گلیکسی ایس9 بھی 2.6 فیصد کے ساتھ ہی دوسرے نمبر پر رہا۔

ایپل اپنے آئی فون ٹین کے لیے 2.3 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ چوتھی جگہ 2.3 فیصد کے ساتھ آئی فون 8 پلس نے پائی۔ پانچواں نمبر آئی فون 8 کا ہے کہ جو 2.2 فیصد فروخت کا حامل رہا۔

یہ سام سنگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کر رہا ہے البتہ صورت حال جلد تبدیل ہو سکتی ہے کیونکہ ایپل ستمبر میں چار نئے آئی فونز جاری کر رہا ہے۔ جبکہ سام سنگ رواں سال اپنا گلیکسی نوٹ9 پیش کرے گا اور اگلے سال کے اوائل میں گلیکسی ایس10۔

بہرحال، سام سنگ اور اینڈرائیڈ اس وقت چھائے ہوئے ہیں لیکن آئی فون اور آئی او ایس کے لیے بھی مستقبل تاریک نہیں۔

آئی فون ٹینایپلسام سنگسام سنگ گلیکسی ایس 9