کسی بھی ویب سائٹ سے وڈیوز اپنے فون کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اگر آپ اسمارٹ فون پر وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا پسند کرتے ہیں تو اس کے لیے ہم ایسی کئی ایپلی کیشنز کا تجزیہ کمپیوٹنگ میں شائع کر چکے ہیں جیسے کہ ٹیوب میٹ اور وِڈمیٹ وغیرہ۔ لیکن کسی بھی کام کے لیے کبھی بھی صرف ایک ایپلی کیشن پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کے متبادل ذرائع کا بھی معلوم ہونا ضروری ہے۔

اس لیے اس بار ہم ایک اور ایپلی کیشن کے لیے پیش کر رہے ہیں جس کا نام ’’اسنیپ ٹیوب‘‘ (SnapTube) ہے۔ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے آپ یوٹیوب اور فیس بک سمیت 30 سے زائد ویب سائٹس سے وڈیوز براہِ راست اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

یوٹیوب وڈیوز کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن حاصل کریں

اگر کسی وڈیو کا لنک آپ کے پاس موجود ہے تو اسے براہِ راست لنک کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے لیکن اگر آپ ویسے ہی وڈیوز تلاش کر کے ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا بندوبست بھی موجود ہے یعنی آپ کی ورڈز سے بھی وڈیوز کو تلاش اور پھر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے آپ اپنی پسند کی کوالٹی منتخب کر سکتے ہیں۔

اگر وڈیو ایچ ڈی کوالٹی میں موجود ہو تو اسے 1080p میں بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور چاہیں تو اس میں موجود صرف میوزک کو MP3 فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، یعنی اسمارٹ فون پر وڈیوز ڈاؤن لوڈ کو اپنی پسند کے معیار اور پسند کے فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنے کا مکمل بندوبست اس ایپ میں موجود ہے۔

بغیر کسی سافٹ ویئر کے اسمارٹ فون میں وڈیوز ڈاؤن لوڈ کریں

چونکہ یہ ایپلی کیشن گوگل کے قوانین سے مطابق نہیں رکھتی اس لیے یہ آپ کو گوگل پلے اسٹور پر نہیں ملے، اس کی apk فائل ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹالیشن کرنا ہو گی۔ اس ایپ کو بنانے والوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اس میں کسی قسم کا کوئی سکیوریٹی خطرہ موجود نہیں اور اسے آپ بے فکر ہو کر ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے اس کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے:

www.snaptubeapp.com

آئی فون کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

snaptubetubematevidmateاسنیپ ٹیوبسنیپ ٹیوبوڈ میٹوِڈمیٹوڈیو ڈاؤن لوڈیوٹیوب