سپیس ایکس نے استعمال شدہ راکٹ دوبارہ خلاء میں بھیج دیا

امریکی خلائی تحقیق کے پرائیویٹ ادارے سپیس ایکس "SpaceX” نے جمعہ کو خلاء میں ایک استعمال شدہ راکٹ بھیجا ہے، سکائی نیوز کے مطابق اس راکٹ کو بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس لانچ سے پہلے بھی اس راکٹ کو استعمال کیا جا چکا تھا جو ایک تاریخی واقعہ ہے۔

"فیلکن 9” نامی اس راکٹ کو ریاست فلوریڈا کے کیپ کارنیول ہوائی اڈے سے خلاء میں بھیجا گیا۔

یہ راکٹ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے ضروری آلات اور ضرورت کا دیگر سامان لے کر گیا ہے۔

سکائی نیوز کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ ناسا نے دوبارہ قابلِ استعمال راکٹ لانچ کرنے کی اجازت دی ہے، تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے اس قسم کے راکٹ لانچ کرنا اب بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ خطرہ کبھی بھی صفر نہیں ہوتا۔

خلاءراکٹسپیس ایکس