تمام صارفین پاس ورڈ تبدیل کرلیں: ٹوئٹر کا اعلان

ٹوئٹر اپنے تمام 330 ملین صارفین پر زور دے رہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے پاس ورڈز تبدیل کرلیں کیونکہ ایک بگ نے ان کے پاس ورڈز عیاں کردیے ہیں۔ گو کہ ٹوئٹر کا اپنی تحقیقات میں کہنا ہے اب تک ان پاس ورڈز کے کہیں غلط استعمال کی شہادت نہیں ملی لیکن بہتر یہی ہے کہ حفظ ماتقدم کے تحت صارفین اپنے پاس ورڈز تبدیل کرلیں، ٹوئٹر پر بھی اور ان ویب سائٹس پر بھی جہاں وہ یہی پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں۔

ٹوئٹر کے مطابق یہ بگ ہیشنگ پروسس میں ایک مسئلے کی وجہ سے ظاہر ہوئے جو ٹوئٹر کے سسٹم پر انہیں محفوظ کرنے کے لیے مختلف کریکٹرز کا استعمال کرتا ہے۔ لیکن سسٹم میں ایرر آنے کی وجہ سے پاس ورڈز سادہ ٹیکسٹ کی صورت میں محفوظ ہوگئے۔ ٹوئٹر کا دعویٰ ہے کہ اس نے یہ بگ خود تلاش کیا اور یقینی بنایا ہے کہ آئندہ ایسے مسائل جنم نہ لیں۔

اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے صارفین کے پاسورڈ عیاں ہوتے ہیں یا پھر وہ کتنے عرصے تک ظاہر رہے ہیں۔ لیکن ٹوئٹر کی جانب سے اپنے تمام صارفین سے پاس ورڈ تبدیل کرنے کا مطالبہ ظاہر کر رہا ہے کہ یہ تعداد بہت زیادہ ہے اور معاملہ سنگین ہے۔

بگٹوئٹر