ونڈوز 10 میں اسکرین شاٹ لینا ہوگا آسان

ونڈوز 10 کے انسائیڈر پری ویو میں بہت ساری خصوصیات تجرباتی طور پر شامل کی گئی ہیں جن میں سے ایک اسکرین شاٹ لینے کا نیا طریقہ بھی ہے۔ ونڈوز انک مینیو کے ساتھ اسکرین اسکیچ ٹول رکھنے کے بجائے اب اسے ایک علیحدہ ایپ بنا دیا گیا ہے۔ صارف اسے شارٹ کٹ (winkey + shift + S) کے ذریعے شروع کر سکتے ہیں۔ یہ بجائے مکمل اسکرین پکڑنے کے اِسنپنگ ٹول کی طرح کام کرے گا کہ جس میں آپ کسی مخصوص جگہ کو منتخب کرکے تصویر کے طور پر محفوظ کر سکتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ آپ نئے اسکرین اسکیچ ٹول کے اندر ہی عام پرنٹ اسکرین صلاحیت کی جگہ بھی لے سکتے ہیں۔ ایکشن سینٹر میں فوری "اسکرین اسنپ” بٹن بھی آپ کو ملے گا اور ڈجیٹل انٹرفیسنگ پین رکھنے والے صارف سنگل کلپ پر اسنپ سیٹ کر سکتے ہیں۔

ونڈوز ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں صارفین کے فیڈبیک کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ اسے مکمل اپڈیٹ آنے تک مزید بہتر بھی بنایا جائے گا۔

اسکرین شاٹمائیکروسافٹمائیکروسافٹ ونڈوز 10