وہ تمام فون جن پر اینڈرائیڈ پی چلے گا

اینڈرائیڈ کا اگلا ورژن اینڈرائیڈ 9.0 ہوگا جو 2018ء کی تیسری سہ ماہی میں جاری ہوگا۔ اس سے پہلے اس سافٹویئر کا بیٹا ورژن استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اس صورت میں کہ آپ کے پاس اس کے لیے موزوں فون موجود ہو۔ اینڈرائیڈ پی کب جاری ہوگا؟ اس کے لیے موزوں فون کون سے ہیں؟ اینڈرائیڈ پی اپڈیٹس کس طرح انسٹال کی جائیں؟ آئیے ان تمام پہلوؤں پر ایک، ایک کرکے نظر ڈالتے ہیں۔

موزوں ڈیوائسز

اینڈراڈ بیٹا عام طور پر صرف گوگل کے پکسل اور نیکسس فونز پر جاری ہوتا ہے لیکن اس بار ‘پروجیکٹ ٹریبل’ کے ذریعے اسے مزید پھیلایا گیا ہے۔ اب اینڈرائیڈ پی کا بیٹا گوگل کے تمام حالیہ پکسل فونز کے ساتھ ساتھ دیگر فونز کے لیے بھی دستیاب ہے۔ ان فونز کی مکمل فہرست یہ ہے:

علاوہ ازیں نوکیا حال ہی میں اپنے تین فونز، نوکیا 6.1، نوکیا 7 اور نوکیا 8 سیروکو کے لیے اینڈرائیڈ پی اپڈیٹ (بیٹا) لایا ہے۔ وہ الگ بات کہ یہ اپڈیٹ صرف چین میں دیا جائے گا۔

اینڈرائیڈ پی کیسے انسٹال کریں؟

اپنے فون پر اینڈرائیڈ پی انسٹال کرنے کا کوئی ایک طریقہ نہیں ہے بلکہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کون سا فون استعمال کرتے ہیں۔ سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اینڈرائیڈ بیٹا پروگرام پر اندراج کروائیں۔ چند کلکس کے بعد آپ کو اپنے فون پر اپڈیٹ موصول ہوگا تاکہ آپ فون کو جدید ترین اینڈرائیڈ پی بیٹا ریلیز پر اپڈیٹ کرلیں۔ البتہ آپ کو بیٹا پروگرام میں شمولیت کے لیے پکسل فون کی ضرورت ہوگی۔

دیگر فونز پر اپڈیٹ انسٹال کرنے کے لیے یہ لنکس استعمال کریں:

گوگل نے اینڈرائیڈ پی ڈیولپر پری ویو 7 مارچ 2018ء کو جاری کیا تھا۔ اس الفا ریلیز کے بعد گوگل نے 8 مئی کو گوگل آئی/او 2018ء میں الفا پی بیٹا بلڈ (ڈیولپر پری ویو 2) جاری کیا، ساتھ اینڈرائیڈ پی بیٹا کے دیگر اداروں کے فونز کے لیے اجراء کا بھی اعلان کیا۔ 6 جون 2018ء کو تیسرے اینڈرائیڈ پی پری ویو (بیٹا 2) کا اعلان کیا گیا۔ چوتھا ڈیولپر پری ویو جلد جاری ہونا چاہیے جبکہ آخری جولائی کے اختتام پر پیش ہوگا جس کے بعد سال کی تیسری سہ ماہی میں کہیں جاکر فائنل اینڈرائیڈ پی اپڈیٹ جاری کیا جائے گا۔

اینڈرائیڈاینڈرائیڈ پیاینڈروئیڈ پی