شیاؤمی نے ریڈمی 6 پرو اسمارٹ فون کا اعلان کردیا

شیاؤمی نے چینی مارکیٹ کے لیے اپنی دو نئی ڈیوائسز کا اعلان کردیا ہے، ایک ہے ریڈمی 6 پرو جو ریڈمی 6 اور 6A کا ایک اپگریڈ کیا گیا ورژن ہے اور می پیڈ4 جو شیاؤمی کے گزشتہ سال کے آئی پیڈ منی جیسے ٹیبلٹ کا جانشیں ہے۔

ریڈمی 6 پرو میں 5.84 انچ کا ایک ڈسپلے ہے جس میں 12 اور 5 میگا پکسل کے ڈوئل کیمرے نصب ہیں اور واضح طور پر لگتا ہے کہ اس کا ڈیزائن آئی فون X سے متاثر ہے۔ اس میں 4 ہزار ملی ایمپیئر آور کی جاندار بیٹری ہے اور ساتھ ہی کویلکوم کا اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر۔

ریم اور اسٹوریج آپشنز کے ساتھ قیمت میں فرق مختلف ہے جیسا کہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ یہ فون 999 یوآن یعنی 153 ڈالرز کا ہے۔ 4 جی بی/32 جی بی کے ساتھ 1199 یوآن (183 ڈالرز) اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ یہ 1299 یوآن یعنی 199 ڈالرز کا ہے۔

شیاؤمی کے می پیڈ ٹیبلٹس اینڈرائیڈ چلانے والے نقلی آئی پیڈز لگتے ہیں۔ اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر کے ساتھ می پیڈ 4 میں ہے 8 انچ کا ڈسپلے اور 6 ہزار ملی ایمپیئر آور کی بیٹری۔ اس ٹیبلٹ کی تین اقسام فروخت کے لیے پیش کی جانے والی ہیں جن میں سب سے مہنگا 4جی LTE اور جی پی ایس کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج رکھتا ہے جس کی قیمت ہوگی 1499 یوآن یعنی 230 ڈالرز۔ سستا ترین صرف وائی فائی کنیکٹیوٹی رکھنے والا ٹیبلٹ 1099 یوآن کا ہوگا یعنی 168 ڈالرز کا کہ جس میں 3 جی بی کی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج ہوگی۔ اس کے علاوہ صرف وائی فائی ماڈل میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کا آپشن بھی دستیاب ہوگا جو 1399 یوآن کا ہے یعنی 213 ڈالرز کا۔ یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ LTE ماڈل قیمت کے لحاظ سے سب سے بہترین ہے۔

ریڈمی 6 پرو کالے، لال، گلابی، نیلے اور مٹیالے رنگ میں آتا ہے جبکہ می پیڈ 4 صرف کالے اور سنہرے رنگ کا ہوگا۔ ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ یہ چین سے باہر کب سے دستیاب ہوگا۔

شیاؤمیشیاؤمی ریڈمی 6 پرومی پیڈ 4