یہ ڈرون لیں اور اپنے تمام سیلفی مسائل بھول جائیں

چاہے آپ سیلفی لینا بہت آسان سمجھتے ہوں لیکن پھر بھی یہ حقیقت ہے کہ سیلفی لینا ایک آرٹ ہے اور یہ راتوں رات کوئی نہیں سیکھ سکتا۔ لیکن اب لگتا ہے کہ یہ کام آسان ہو جائے گا کیونکہ میدان میں آ گیا ہے ‘ایئر سیلفی ڈرون’۔

اس ڈرون کے ذریعے غیر ارادی طور پر کسی کا بھی سیلفی سے غائب ہونا ممکن نہیں۔ اسے ایک بار اسمارٹ فون سے منسلک کرلیں اور بہترین زاویے سے تصویر لینے کے لیے تیار ہو جائیں۔

ایئر سیلفی کا ڈرون ہوا میں 30 فٹ تک اوپر جا سکتا ہے، زبردست فضائی تصاویر لے سکتا ہے، مناظر بھی اور گروپ فوٹوز بھی۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ فاصلہ زیادہ ہونے سے تصاویر اور وڈیوز کا معیار بھی گر جائے گا تو ایسا ہرگز نہیں۔ اس میں اینٹی وائبریشن شاک ایبزاربر ہیں۔ 5 میگاپکسل کا کیمرا اور یہ 30 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے 1080 پکسل کی وڈيو بھی اسٹریم کر سکتا ہے۔

سب سے بڑھ کر ایئر سیلفی کا ڈرون آپ کی ہتھیلی کے سائز کا ہے یعنی آپ اسے اپنے بستے یا کوٹ کی جیب میں بھی باآسانی رکھ سکتے ہیں۔

ایئر سیلفیڈرونسیلفی