اینڈرائیڈ کے لیے ایج براؤزر میں ایڈ بلاکنگ شامل

1,334

اوپیرا اور گوگل کا تعاقب کرتے ہوئے مائیکروسافٹ نے اینڈرائیڈ کے لیے اپنے ایج براؤزر میں ایڈ بلاکنگ شامل کردی ہے۔

مائیکروسافٹ ایج فار اینڈرائیڈ کا بیٹا ورژن چلانے والے صارفین کے لیے پہلے ہی یہ فیچر پیش کر چکا ہے۔ جو مستحکم ورژن استعمال کر رہے ہیں انہیں اپڈیٹ کے ذریعے یہ سہولت دی جائے گی۔

مائیکروسافٹ اس کام کے لیے آئیو کا ایڈ بلاک پلس سافٹویئر استعمال کر رہا ہے جو مارکیٹ میں دستیاب مقبول ترین ایڈبلاکنگ سافٹویئرز میں سے ایک ہے۔ براؤزر کے اندر موجود دیگر ایڈبلاکنگ حلوں کی طرح اسے بھی الگ سے ڈاؤنلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اسے ایج براؤزرز کی سیٹنگز ہی سے چلایا جا سکتا ہے۔

آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ پر اشتہارات کی صنعت کو دھچکا پہنچایا ہے کیونکہ یہ ایڈبلاک پلس جیسا جارحانہ ایڈ بلاکر ہے۔ لیکن یہ بات آپ بھی جانتے ہوں گے کہ گوگل کروم کی ایڈبلاکنگ صرف "خراب اشتہارات” کو روکتی ہے لیکن ایڈ بلاک پلس سبھی کا خاتمہ کر دیتا ہے۔ یہ ان افراد کے لیے بری خبر ہے جو اب بھی اشتہارات کے ذریعے آمدنی پر انحصار کیے ہوئے ہیں۔

مائیکروسافٹ نے اینڈرائیڈ کے لیے اپنا ایج براؤزر پچھلے سال نومبر میں لانچ کیا تھا۔ اس کے بعد یہ ٹیبلٹس کے لیے الگ ورژن بھی پیش کر چکا ہے بلکہ ایپل کے آئی او ایس کے لیے بھی ایج کا اجراء کر چکا ہے۔

گوگل پلے اسٹور پر محض پچاس لاکھ ڈاؤنلوڈز دیکھیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ ابھی ایج براؤزر نے وہ مقبولیت حاصل نہیں کی لیکن اس طرح کے اقدامات اسے اوپر لے جا سکتے ہیں۔