اینڈرائیڈ اوریو گلیکسی ایس 7 پر بھی آ گیا

866

جب معاملہ اینڈرائيڈ اپڈیٹس کا ہو تو سام سنگ کبھی بھی پھرتی نہیں دکھاتا۔ لیکن گزشتہ چند ماہ سے ادارہ اپنے گلیکسی ایس8 اور نوٹ8 کو اینڈرائیڈ اوریو فراہم کر رہا ہے اور اب تو گلیکسی ایس7 کو بھی یہی تحفہ ملنا شروع ہو گیا ہے۔

اینڈرائیڈ اوریو برطانیہ میں گلکیسی ایس7 اور ایس7 ایج فونز پر آنا شروع ہو گیا ہے۔ ابھی تک تو یہی لگتا ہے کہ اپڈیٹ اسی ملک میں ہے لیکن یہ بھی واضح ہے کہ عالمی سطح پر تمام فونز کے لیے اپڈیٹ بھی زیادہ دور نہیں۔ مئی کے وسط تک، یعنی دو ہفتوں میں اوریو اپڈیٹ دیگر ممالک میں بھی آ جائے گا۔