اینڈرائیڈ پر چلنے والا آئی فون ٹین

1,233

آئی فون X ایک بہترین پروڈکٹ ہے لیکن یہ سب کے لیے نہیں ہے۔ ایپل نے اپنے جدید ترین اسمارٹ فون کو بہت مہنگا رکھا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد ایسی ہے جن کے لیے آئی او ایس میں کوئی کشش نہیں۔ وہ بہت خوش ہوں گے کیونکہ ان کے لیے ایک ایسا آئی فون X آ رہا ہے جو اینڈرائیڈ چلاتا ہے۔ فون کمپنی ڈوجی (Doogee)، جس کا نام شاید ہی آپ نے پہلے کبھی سنا ہو، فروخت کرے گی ایسا اینڈرائیڈ فون جو ان کے لیے ہے جنہیں نئے آئی فون کا ڈیزائن پسند ہے۔

خود ہی دیکھ لیں:

ہے نا بالکل آئی فون X جیسا؟ ڈوجی نے اس میں ایج-ٹو-ایج ڈسپلے لگایا ہے، بالکل ایپل کی طرح اوراس میں وہ سب کچھ ہے جو آئی فون کی ظاہری شکل و صورت میں ہے یہاں تک کہ سامنے والے کیمرے، ایئر بیس اور لائٹ سینسر کے لیے اوپری حصے میں وہ جگہ بھی جو بہت سے لوگوں کو آئی فون X میں پسند نہیں آئی۔

گو کہ آئی فون X کی TrueDepth ٹیکنالوجی کو اس فون میں نقل نہیں کیا جا سکا لیکن اس میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ اسکینر ضرور ہے،ایسا فیچر جو 2018ء کی دوسری سہ ماہی تک عام فونز میں آنے والا نہیں ہے۔