اینڈرائیڈ فون کو دوگنا تیز کریں، خفیہ سیٹنگ کے ذریعے

1,978

کچھ سال پہلے کے مقابلے میں اینڈرائیڈ فونز اب کہیں زیادہ تیز اور ہموار ہو گئے ہیں۔ کویلکوم اسنیپ ڈریگن کے جدید پروسیسرز اضافی ریم کے ساتھ مل کر 2018ء میں اینڈرائیڈ کے ایسے فلیگ شپ فونز بنا چکے ہیں جو اب تک کا بہترین اینڈرائيڈ تجربہ فراہم کر رہے ہیں۔ درحقیقت ٹیکنالوجی اتنی ترقی کر چکی ہے کہ حالیہ چند فلیگ شپ اینڈرائیڈ فونز آئی او ایس 11 چلانے والے جدید آئی فونز ماڈلز کو بھی پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ون پلس 6 دونوں ہی حقیقی دنیا میں آئی فون X کو ہرا چکے ہیں اور ہم نے یوٹیوب پر ایسی کئی وڈیوز دیکھی ہیں۔ لیکن اسمارٹ فون کی رفتار بالکل بیٹری لائف کی طرح ہوتی ہے، یعنی یہ جتنی بھی ہو، مزید کی طلب رہتی ہے۔

ون پلس 6 اور سام سنگ کے جدید فلیگ شپ فونز، ایل جی جی 7 تھنک اور نیا ایچ ٹی سی U12+ یہ سب جاندار فونز ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان فونز کے اندر ایک خفیہ سیٹنگ چھپی ہوئی ہوتی ہے کہ جو انہیں مزید تیز بنا سکتی ہے؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ خفیہ سیٹنگ ہر اینڈرائیڈ فون میں موجود ہوتی ہے۔ تو چاہے آپ نیا ون پلس 6 رکھتے ہوں یا پرانا گلیکسی ایس7، اپنے فون کو مزید تیز کرنے کا ایک آسان طریقہ آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے اور اس میں صرف چند سیکنڈ لگتے ہیں۔

جب بھی آپ کسی ایپ میں جاتے ہیں، اسے کو بند کرتے ہیں، ان کے درمیان سوئچ کرتے ہيں تو آپ کا فون ایک اینیمیشن دکھاتا ہے جو آپ کو ایک سے دوسری اسکرین تک لے جاتی ہے۔ اس عمل کے دوران جو حرکت ہوتی ہے وہ کبھی ہمارے نظروں میں بھی نہیں آتی لیکن اس اینیمیشن کو درکار وقت کو تیز کرکے ہم ایپ کی لوڈنگ دورانیے کو بڑھا سکتے ہیں۔ آئیے آپ کو دکھاتے ہیں کیسے؟

ہر اینڈرائیڈ فون میں ایک خفیہ سیٹنگز ہوتی ہے جسے "Developer options” کہا جاتا ہے۔ اس خصوصی حصے کو کھولنے کے لیے Settings میں جائيں

اگر آپ کا فون اینڈرائیڈ 8.0+ چلا رہا ہے تو System پر ٹیپ کریں

اگر آپ اینڈرائيڈ کا کوئی اس سے پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو About Phone میں جائیں

نیچے Build number پر مسلسل 7 مرتبہ ٹیپ کریں

اہم بات: اگر آپ ٹیکنالوجی سے زیادہ آگاہ نہیں ہیں تو ہم یہی کہیں گے کہ اس حصے سے زیادہ چھیڑ چھاڑ نہ کریں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے فون کو کوئی نقصان پہنچ جائے۔

بہرحال، یہاں پر ایک مرتبہ Developers options کو enable کرنے کے بعد اسے کھولیں اور نیچے یہ تین سیٹنگز دیکھیں:

Window animation scale

Transition animation scale

Animator animation scale

آپ کو ڈیفالٹ میں ان سیٹنگز کے ساتھ "1x” نظر آئے گا اور ہمیں اپنے فون کو تیز کرنے کے لیے اسی کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ ان تینوں سیٹنگز میں ایک ایک کرکے جائیں اور "1x” کو تبدیل کرکے ".5x” کردیں اور ڈیولپرز آپشنز سے باہر آ جائیں۔ یاد رکھیں کہ .5x کرنا ہے 5x. نہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم اینیمیشن کو چلنے کے لیے آدھا وقت دے رہے ہیں، تاکہ ایپس زیادہ تیزی سے کھلیں اور بند ہوں۔

اگر آپ کے پاس کوئی پرانا اینڈرائيڈ فون ہے کہ جو سست ہو گیا ہے تو ان سیٹنگز کے ذریعے آپ کو پھر سے نیا بنا سکتے ہیں۔