اینڈرائیڈ اسمارٹ لاک سے ایک چیز نکال دی گئی

2,605

اسمارٹ لاک (Smart Lock) اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا ایک ایسا فیچر ہے جو صارفین کو مخصوص حالات میں اپنی ڈیوائس کو اَن لاک کرنے کی سہولت دیتا ہے، وہ بھی فنگرپرنٹ، پن یا پیٹرن استعمال کیے بغیر۔ لیکن اب ان میں سے ایک ایسی چیز کو نکال دیا ہے جس کی وجہ سے فون اَن لاک ہو جاتا تھا۔ اب سے پہلے کسی بھی اینڈرائیڈ فون یا ٹیبلٹ پر صارف Trusted Places بھی طے کر سکتا تھا کہ اگر ڈیوائس اس جگہ پر موجود ہو تو بدستور اَن لاک رہے لیکن اب یہ آپشن غائب کیا جا رہا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ اپریل میں Trusted Places میں چند مسائل دیکھے تھے اور اب وہ پلے سروسز کے اگلے ورژن میں اس کو ٹھیک کردے گا۔ Trusted Places کے اخراج کے بعد اب اسمارٹ لاک میں چارآپشن رہ گئے ہیں، on-body detection، trusted devices، trusted face اور Voice Match۔

دیکھتے ہیں کہ مستقبل قریب میں ٹرسٹڈ پلیسز کو کیسے بہتر بنایا جاتا ہے اور اس میں کیا تبدیلیاں کی جاتی ہیں؟