اپنے اینڈرائیڈ فون کو تیز بنائیں، آئی فون جیسا

11,462

اینڈرائیڈ اپنے ابتدائی ایّام میں ایک سست رفتار آپریٹنگ سسٹم تھا یہاں تک کہ ہر سال جاری ہونے والے طاقتور ترین فون بھی سادہ سے کاموں میں مسائل سے دوچار ہوتے تھے، خاص طور پر معاملہ اگر گیمز کھیلنے جیسا ہو تو مصیبت بن جاتی تھی۔ لیکن حالیہ چند سالوں میں صورتحال تبدیل ہوئی ہے۔ آج جدید اینڈرائیڈ فلیگ شپس تو ایک طرف، درمیانی رینج کے حامل فونز بھی کہیں زیادہ تیز ہیں۔ اینڈرائیڈ میں کی جانے والی تبدیلیاں اور پھر فون بنانے والے اداروں کی اپنی کوششوں نے یہ دن دکھائے ہیں، جس میں ایک ہموار اور رواں اینڈرائیڈ تجربے کا موقع مل رہا ہے۔ لیکن اگر آپ اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو مزید تیز کرنا چاہتے ہیں تو اس کا ایک آسان طریقہ موجود ہے۔

یاد رکھیں کہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم چاہے اب پہلے سے کہیں زیادہ تیز رفتار ہو لیکن اب بھی ایپل کے آئی فون کو شکست نہیں دے پایا۔ تمام اسپیڈ ٹیسٹس میں آئی فون پیش پیش نظر آتا ہے۔ آج تک صرف ایک ایسا اینڈرائیڈ فون ہے جس نے ان ٹیسٹس میں آئی فون کو شکست دی ہے، وہ ہے ون پلس 5ٹی!

آخر ایسا کیوں ہے؟ آئی فون اتنا تیز کیسے ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ اینڈرائیڈ فونز میں استعمال ہونے والی چپس سیٹس Qualcomm اور Exynos کبھی ایپل کے اپنے A-seriesپروسیسرز کو شکست نہیں دے سکیں اور یہی پروسیسر آئی فون کی برتری کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ سافٹویئر آپٹمائزیشن کا بھی کردار ہے اور transition animations کا بھی۔ صارف کے تجربے پر اس کا سب سے زیادہ اثر ہوتا ہے۔ اس لیے اگر آپ فون کو تیز رفتار بنانا چاہتے ہیں، اس کے استعمال کے رواں رکھنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل طریقہ ضرور آزمائیے:

• اپنے اینڈرائیڈ فون کی Settings میں جائیں

• اگر آپ اینڈرائیڈ 8.0 یا اس سے آگے کا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو System میں جائیں(پرانے ورژن والوں کو اس کی ضرورت نہیں ہوگی)

• اب یہاں About Phone پر کلک کریں۔

• یہاں نیچے جائیں اور Build number پر تیزی سے 7 مرتبہ ٹیپ کریں۔

اب آپ اپنی پچھلی اسکرین پر واپس آئیں تو آپ کو نیچے ایک نیا مینیو Developer options کے نام سے نظر آئے گا۔ یہ آپ کو کئی خفیہ چیزوں اور debugging کے آپشنز تک رسائی دے گا۔ اگر آپ نئے صارف ہیں تو ہمارے بتائے گئے آپشنز کے علاوہ دیگر آپشنز سے چھیڑ چھاڑ مت کیجیے گا۔

بہرحال، آپ اپنی transition animations کو تیز رفتار کرنے کے لیے Developer options میں آ گئے ہیں تو یہاں نیچے آپ کو یہ تین چیزیں ڈھونڈنی ہیں:

• Window animation scale

• Transition animation scale

• Animator duration scale

ڈیفالٹ میں ان تینوں کے ساتھ آپ کو "1x” لکھا نظر آ رہا ہوگا۔ اینی میشنز کو تیز کرنے کے لیے آپ کو ان پر ٹیپ کرنا ہوگا اور ہر آئٹم کو تبدیل کرکے 1x کی جگہ 5x. کا انتخاب کرنا ہوگا اور پھر ڈیولپرز آپشنز سے باہر آنا ہوگا۔ یاد رکھنا ہے کہ 5x. پر ٹیپ کرنا ہے، 5x پر نہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی اینی میشنز 5. یعنی آدھا وقت لیں۔

بس اب تیز رفتار فون کے مزے اٹھائیں۔ آپ کو خود حیرت ہوگی کہ کتنا فرق آیا ہے۔ ہاں! پھر بھی مطمئن نہیں تو جائیں ون پلس 5 ٹی خریدیں۔