اپنے پاس ورڈز محفوظ کریں، آسانی سے

1,186

کروم صارفین بہت جلد اپنے تمام محفوظ شدہ پاس ورڈز کو آسانی کے ساتھ ایک ٹیکسٹ فائل میں محفوظ کرنے کے قابل بن جائیں گے۔ گو کہ یہ اب بھی کوئی ناممکن کام نہیں ہے، لیکن گوگل کے منصوبے میں موجود حل کے مقابلے میں کافی پیچیدہ کام ضرور ہے۔

یہ خبر کروم کے مبلغ فرانکو بیوفو نے گوگل+پر بتائی ہے، البتہ انہوں نے اس فیچر کے آنے کا کوئی وقت نہیں دیا۔

یہ خصوصیت اس وقت مختلف ڈیولپرز کی جانب سے ٹیسٹ کی جا رہی ہے۔ لیکن اگر آپ اسے ٹرائی کرنا چاہ رہے ہیں تو dev mode میں سوئچ کریں، کروم سیٹنگز میں "passwords” سرچ کریں۔ یہاں تین ڈاٹ پر مشتمل مینو دیکھیں جس کا نام "saved passwords” ہے اور کلک کریں "export passwords” پر۔ جو بھی کروم پر محفوظ ہوگا ٹیکسٹ (.csv) فائل میں چلا جائے گا جسے کسی بھی دوسرے پاس ورڈ مینیجر میں باآسانی امپورٹ کیا جا سکتا ہے۔

اگر ڈیولپر موڈ میں نہیں ہیں تو پھر انتظار کیجیے، ہو سکتا ہے جلد یہ سہولت سب کے لیے آ جائے۔