ایپل ایپ اسٹور پر چین کے ڈیولپرز کا غلبہ

993

چین کے ایپ ڈیولپرز نے غیر معمولی ترقی کرتے ہوئے اب ایپل کے ایپ اسٹور پر غلبہ حاصل کرلیا ہے۔

ایپ اینی کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے میک کیویری ریسرچ نے اپنا تجزیہ پیش کیا ہے، جس کے مطابق چین اب سرفہرست ایپ مارکیٹوں میں بلند ترین مقام پر پہنچ چکا ہے ۔ حاصل کردہ آمدنی کے حساب سے دیکھیں چینی ایپ اسٹور اب امریکا اور جاپان کے مقابلے میں دوگنا حجم رکھتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ موبائل گیمز کی آمدنی کے معاملے میں مجموعی طور پر بھی ایشیائی مارکیٹ سب سے آگے ہے۔

ایپ اینی کے مطابق چین، جاپان اور کوریا کے گیمز آئی او ایس کے 10 سب سے زیادہ کمانے والے گیمز میں شامل ہیں جبکہ میک کیویری تو یہاں تک کہتا ہے کہ چین میں اسمارٹ فون گیمنگ اتنی بڑی ہے کہ ایپل کی عالمی سروس آمدنی کا لگ بھگ 10 فیصد یہیں سے آ رہا ہے۔ ادارے کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں چین میں ایپ آمدنی میں 270 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس لیے چینی ایپ مارکیٹ ایپل کےلیے بہت اہم ہے اور یہی سب سے بڑی وجہ ہے کہ ایپل چین میں نئی ایپل شاپس کھولنے یہاں تک کہ چینی صارفین کے ڈیٹا کے لیے خاص ڈیٹا سینٹر بنانے پر بھی راضی ہے۔