ایپل گرد سے محفوظ کی بورڈ بنانے کے لیے کوشاں

865

جب ایپل نے 2015ء میں اپنی میک بک کی رونمائی کی تھی تو سب سے دیکھا کہ اس کے کی بورڈ کے بٹن پہلے سے کہیں زیادہ سیدھے ہیں، جن کی دبی ہوئی اور عام حالت کے درمیان واحد ملی میٹر کا فرق تھا۔ اس وقت اسے پتلے لیپ ٹاپ بنانے کے لیے ایک معجزاتی کارنامہ قرار دیا گیا تھا، اور آنے والے سالوں کے ماڈلز میں بھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ لیکن حقیقت یہ تھی کہ سب اچھا نہیں تھا۔ یہ پیچیدہ بٹن گرد اور مٹی کی پناہ گاہ بننے لگے یہاں تک کہ کی بورڈ ہی ناکارہ ہونے لگے۔

اب ایسا لگتا ہے کہ ایپل ایسا کی بورڈ بنانے جا رہا ہے جو دھول مٹی سے محفوظ ہو اور اس کے لیے ایپل نے ایک پیٹنٹ بھی فائل کر رکھا ہے۔ تازہ ترین انکشاف کے مطابق یہ پیٹنٹ 8 ستمبر 2016ء کو فائل کیا گیا تھا یعنی سیکنڈ جنریشن میک بک کے جاری ہونے کے صرف چند ماہ بعد۔ اس کی دستاویزات ہمیں ڈیزائن کے بارے میں زیادہ تو کچھ نہیں بتا رہیں، نہ ہی گرد کے مسئلے پر قابو پانے کا خیال کے بارے میں، لیکن یہ ضرور اندازہ ہوتا ہے کہ ادارے نے اس مسئلے کو سنجیدہ لیا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے پیٹنٹ فائل کیے ۔

ممکن ہے کہ حقیقی ڈیزائن مارکیٹ میں نہ آئے لیکن یہ تو یقینی ہے کہ مستقبل کی مشینوں میں اس مسئلے کا حل ضرور آئے گا۔