ایپل کا آئی فون X کے لیے نیا اشتہار جاری

985

ایپل نے اپنے جدید ترین آئی فون X کے لیے ایک اور نیا اشتہار یوٹیوب پر جاری کردیا ہے ۔ اس اشتہار میں پوری توجہ فون کے پورٹریٹ موڈ سیلفی فیچر پر ہے اور اس پر آواز ہے عظیم باکسر محمد علی کی ، جو 2016ء میں انتقال کرگئے تھے۔

وڈیو میں جہاں محمد علی کی آواز جان ڈال رہی ہے، وہیں پورٹریٹ لائٹنگ کو نمایاں کیا گیا ہے۔ آئی فون X کی یہ خصوصیت تصویر میں خوب جان ڈالتی ہے۔

اشتہار بالکل سادہ سا ہے جس میں پورٹریٹ لائٹنگ سیلفیز دکھائی گئی ہیں اور پس منظر میں ہے محمود علی کی وہ مشہور زمانہ تقریر جسے ” I Am the Double Greatest” کہا جاتا ہے۔

ایپل آئی فون X کےاجراء سے اب تک کئی اشتہارات جاری کر چکا ہے، جن میں سے چند کا زورکیمرے پر رہا ہے اور دیگر کا فیس آئی ڈی پر۔ تازہ ترین اشتہار 30 سیکنڈز کا ہے اوریہاں دیکھا جا سکتا ہے۔