ایپل کے سستے فون کی تصدیق ہوگئی

3,071

معلوم ہوا ہے کہ ایپل اپنے پرستاروں کو وہ ڈیزائن دینا چاہتا ہے جو وہ پسند کرتے ہیں، وہ بھی اس قیمت پر جو وہ چاہتے ہیں، لیکن وہ تمام فیچرز نہیں جو انہیں چاہیئیں۔

فونز کے کیس بنانے والے معروف ادارے گوسٹیک نے اگلے سستے آئی فون X کے بہترین اور بدترین فیچرز کے بارے میں بتایا ہے۔ ان کے خاکے کے مطابق یہ آئی فون 8 کی قیمت کے برابر ہی کا ہوگا اور صارفین کو ملے گا آئی فون X جیسا بغیر بیزل کا ڈیزائن، وہ بھی فیس آئی ڈی کے ساتھ، جو ایک اچھی خبر ہے لیکن بری خبر یہ ہے کہ اس میں آئی فون X جیسے ڈوئل کیمرے نہیں ہوں گے بلکہ یہ صرف ایک کیمرا ہوگا جو پشت پر لگا ہوگا۔

5.79 ضرب 2.81 انچ کا یہ بجٹ آئی فون X اصل آئی فون X سے تھوڑا سا بڑا ہے اور ایپل 6.1 انچ کی اسکرین کے لیے اسے بڑا بنا رہا ہے۔ یہ ڈسپلے بھی ہلکا ہے کیونکہ یہ OLED نہیں بلکہ LCD ہے اور 3ڈی ٹچ سے بھی محروم ہے لیکن ایپل فاسٹ چارجنگ ضرور شامل کی گئی ہے۔

کیا اس سستے آئی فون X میں سب کچھ ٹھیک ہے؟ ہرگز نہیں۔ کارکردگی ابھی سے تشویش دے رہی ہے لیکن یہ ہے کہ صارفین کچھ فیچرز سے محروم ہوکر تقریباً 300 ڈالرز بچا لیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ فروخت میں تمام آئی فونز کو پیچھے چھوڑ دے۔