ایپل لائے گا نئی اور سستی میک بک

776

اگر آپ 2018ء میں نیا لیپ ٹاپ خریدنا چاہتے ہیں تو چند مہینے انتظار کر لیجیے، ایپل جلد ہی ایک نئی، اور سستی، میک بک لانچ کرنے والا ہے۔

ذرائع کے مطابق کم قیمت کے ساتھ ایک تازہ میک بک ایئر سال کی دوسری سہ ماہی میں جاری کی جائے گی تاکہ 2018ء میں ایپل کی لیپ ٹاپ فروخت کو بڑھانے میں مدد دے سکے۔

میک بک ایئر کے صارفین کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے کیونکہ سب کو چاہیے ایک ہلکا پھلکا اور لانے لے جانے میں آسان لیپ ٹاپ، جس کی بیٹری بھی جاندار ہو۔ اس وقت موجود میک بک ایئر 999 ڈالرز کی ہے، یعنی یہ بالکل بھی سستی نہیں۔ لیکن کم قیمت ایپل کو ونڈوز لیپ ٹاپ کی مارکیٹ چھیننے میں مدد دے گی اور ساتھ ہی کروم بکس کو بھی نقصان پہنچائے گی۔

گزشتہ ماہ یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ ایپل اب کسٹم پروسیسرز کا بھی استعمال کر رہا ہے۔ اس سے قبل کمپنی اپنے تیار کردہ پروسیسرز استعمال کرتی تھی جیسا کہ امیج پروسیسنگ، سکیورٹی اور ٹچ بار کو چلانے کے لیے – لیکن اب تک یہ واضح نہیں کہ اس کے لیے کس کا استعمال کیا جا رہا ہے اور کیا یہ میک بک ایئر میں بھی ہوں گے؟

ایک ایسے وقت میں جب دیگر برانڈز لیپ ٹاپ مارکیٹ پر جگہ حاصل کرتے جا رہے ہیں، ایپل کے لیے یہ بہترین وقت ہے کہ وہ اپنی مارکیٹ کو برقرار رکھے۔