ایپل نے آئی فون ایس ای کی تیاری شروع کر دی

1,188

ایپل کے تازہ شاہکار "آئی فون 10” کی بلند قیمت کی وجہ سے بہت سے صارفین اسے خریدنے سے باز رہے تاہم اب کمپنی ایک نئے اور سستے سمارٹ فون کی تیاری میں مصروف ہے جو اگلے سال فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اخباری ریپورٹوں کے مطابق کمپنی آئی فون ایس ای iPhone SE کی دوسری نسل ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس سلسلے کا پہلا فون 2016 میں جاری کیا گیا تھا جو اب بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

"آئی فون ایس ای 2” چار انچ کی سکرین کا حامل فون ہے جس میں فنگر پرنٹ سینسر بھی نصب ہے اور یہ شکل میں بہت حد تک "آئی فون 5 ایس” سے مشابہ ہے جو ایپل کے کامیاب ترین سمارٹ فونز میں سے ایک ہے۔

توقع ہے کہ "آئی فون ایس ای 2” بھارت میں تیار کیا جائے گا، چینی اخبار "اکنامک ڈیلی نیوز” کے مطابق اسے اگلے سال کے تیسرے کوارٹر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ریپورٹ کے مطابق فون کی قیمت 450 ڈالر ہوگی یعنی "آئی فون 10” کی قیمت کے نصف سے بھی کم جسے کچھ ہفتے قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا۔