مصنوعی ذہانت جو ایک سیکنڈ میں 20 ہزار سطریں لکھ ڈالے

1,697

چین کا معروف ٹیکنالوجی ادارہ علی بابا ایسی مصنوعی ذہانت تیار کر چکا ہے جو ایک سیکنڈ میں کاپی (وہ مواد جو ہم اشتہارات میں دیکھتے ہیں) کی 20 ہزار سطریں لکھ سکتا ہے اور اس نے Turing Test تک پاس کرلیا ہے۔ ایسپرٹ اور ٹیکساس میں قائم کپڑوں کے برانڈ ڈکیز جیسے ادارے چین میں اس ٹول کو استعمال کر رہے ہیں۔

چینی زبان کا یہ ٹول صرف ایک بٹن دبانے پر ایسی کاپی لکھ سکتا ہے جو "تشہیری مقاصد کے لیے، تفریحی، شاعرانہ انداز کی اور دل خوش کر دینے والی ہو۔” ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ یہ دوسری زبانوں کے لیے بھی بنایا جا رہا ہے یا نہیں۔

لیکن پریشان مت ہوں، انسان اب بھی بہت ضروری ہیں کیونکہ مشینوں کی جانب سے لکھی گئی زبان کو انسانی نظر کی ضرورت اب بھی ہے۔ لکین اس پر لگنے والے وقت کو مصنوعی ذہانت کافی کم کر سکتی ہے۔