اسوس زین بک پرو، ٹچ پیڈ بھی ٹچ اسکرین

1,802

اسوس نے تائیوان میں جاری کمپیوٹیکس میں اپنی زین بک پرو 14 اور 15 پیش کردی ہیں جو ادارے کی پریمیئم نوٹ بک کا جدید ترین ورژن ہیں، اور اس کی خاص بات ہے ٹچ پیڈ کی جگہ پر بھی ٹچ اسکرین۔

اس سہولت نے لیپ ٹاپس کی ملٹی ٹاسکنگ صلاحیتوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔ 5.5 انچ کے اسکرین پیڈ کو میسیجنگ یا ایپس، مثلاً کیلکولیٹر، وڈیو اور میوزک پلیئر یا کیلنڈر کے لیے کام میں لایا جا سکتا ہے۔ اسے زین بک پرو کے مین ڈسپلے پر آنے والی ایپس کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے یا پھر یہ مائیکروسافٹ آفس پروگراموں کے لیے فنکشن کمانڈ اسکرین کے طور پر بھی خدمات دے سکتی ہے۔

پریزنٹیشن کے دوران اسوس گلوبل پی سی اور فون مارکیٹنگ کے سینئر ڈائریکٹر مارسیل کیمپوس نے کہا کہ زین بک پرو 15 کو تین مختلف پیشہ ور افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے: وڈیو بنانے والے، فوٹوگرافرز اور 3ڈی ڈیزائنرز۔ یہ 15.6 انچ کا 4K الٹرا ہائی ڈیفینیشن نینو ایج ڈسپلے رکھتا ہے اور انٹیل کور آئی9 پروسیسر چلاتا ہے۔ اس میں 16 جی بی میموری، ایک ٹیرابائٹ کی ایس ایس ڈی اور جی ٹی ایکس 1050 ٹائی گرافکس کارڈ ہے۔ پرو 15 صرف 18.9 ملی میٹر موٹائی رکھتا ہے اور اس کا وزن 1.88 کلو گرام ہے۔ یہ وسط جولائی سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور قیمت 2299 سے شروع ہوگی۔

14 انچ کا اسوس زین بک پرو 14 بھی ساڑھے 5 انچ کا اسکرین پیڈ رکھتا ہے اور اس میں کور آئی7 پروسیسر، 16 جی بی میموری، ایک ٹیرابائٹ ایس ایس ڈی اور جی ٹی ایکس 1050 میکس-کیو جی پی یو ہیں۔ اس کی موٹائی 17.9 ملی میٹر اور وزن 1.6 کلوگرام ہے۔

زین بک پرو کے دونوں جدید ترین ماڈل نئے ڈیزائن کے تحت بنائے گئے ہیں جسے اسوس ایرگولفٹ (ErgoLift) کہتا ہے۔ اس میں لیپ ٹاپ کا کی بورڈ 5.5 ڈگری کا زاویہ رکھتا ہے۔ ایرگولفٹ اسوس کی زین بک اور ویوو بک سیریز کے جدید ترین ماڈلز میں موجود ہے۔

زین بک ایس 12.9 ملی میٹر موٹا اور ایک کلوگرام وزن رکھتا ہے انٹیل کور آئی 7 پروسیسر، 16 جی بی میموری، ایک ٹیرابائٹ ایس ایس ڈی اور ساڑھے 13 گھنٹے کی بیٹری لائف رکھتا ہے۔ اس میں 4K یو ایچ ڈی، 331 پکسل فی انچ کا نینو ڈسپلے ہے اور 2 یو ایس بی سی ڈرائیوز بھی۔ لمبی بیٹری والا یہ لیپ ٹاپ 11 جون کو لانچ کیا جا رہا ہے اور اس کی قیمت 1199 ڈالرز ہوگی۔