آسٹریلوی ایئرپورٹ نے کرپٹو کرنسی لینا شروع کردی

2,635

جنوری میں آسٹریلیا کے برسبین ایئرپورٹ نے ایک شراکت داری کا اعلان کیا تھا جو صارفین کو ہوائی اڈے کی تمام دکانوں پر ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔ اب یہ حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔

یہ برسبین ایئرپورٹ اور ایک آسٹریلوی اسٹارٹ ٹریول بائے بٹ (TravelByBit) کی شراکت داری کا نتیجہ ہے۔ یہ ادارہ ایسے ادائیگی پلیٹ فارمز پر نظریں رکھتا ہے جو مسافروں کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے سفر کی ادائیگی میں مدد کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

اس وقت برسبین ایئرپورٹ پر 30 ریٹیل اسٹورز ہیں جہاں خریداری کے لیے بٹ کوائن اور متعدد دیگر کرپٹو کرنسیاں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ٹریول بائے بٹ کے مطابق یہ محض ایک آغاز ہے۔ ہم نے دو ہفتے تک اس کا تجربہ کیا اور اب اسے لانچ کردیا ہے اور آگے پھیلانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، جس کے لیے صرف عملے کی تربیت کی ضرورت ہوگی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ یہ ادائیگی نظام آسان استعمال ہیں اور خریدار اور دکاندار کے درمیان اعتماد کو قائم رکھنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر 2017ء میں عروج پر پہنچنے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں بری طرح کمی آئی ہے۔ اس وقت کرنسی لگ بھگ 20 ہزار ڈالرز کو چھو رہی تھی اور اب اس کی قیمت ساڑھے 7 ہزار ڈالرز کے آس پاس ہے۔