بچوں کو جوا کھیلنے پر اکسایا جا رہا ہے، برطانوی گیمبلنگ کمیشن

804

برطانوی گیمبلنگ کمیشن نے برطانوی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ بچوں کو کمپیوٹر گیمز کے ذریعے جوا کھیلنے پر اکسایا جا رہا ہے۔

کمیشن کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو گیمز جنہیں کوئی تھرڈ پارٹی کنٹرول کر رہی ہوتی ہے بچوں کو جوا کھیلنے پر مائل کر رہے ہیں کیونکہ عمر کی تصدیق کا کوئی رسمی طریقہ موجود نہیں ہے۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق گیمبلنگ کمیشن کو خدشہ ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس ایسی ویب سائٹس کی تشہیر میں کردار ادا کر سکتی ہیں جو بچوں کو جوا کھیلنے پر اکسائیں یا آمادہ کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی ویب سائٹس کی مقبولیت کا مطلب ہے کہ زیادہ تر بچے انہیں پہلی بار آزمائیں گے یہ جانے بغیر کہ انہیں جوے سے زیادہ نقصان دہ چیزوں کی طرف گھسیٹا جا رہا ہے۔

گیمبلنگ کمیشن کا کہنا ہے کہ 80 فیصد بچوں نے ٹی وی پر جوے کے اشتہارات دیکھیں ہیں اور 70 فیصد بچوں کا سوشل میڈیا کے ذریعے ایسی ویب سائٹس سے سامنا ہوچکا ہے۔

کمیشن کی رپورٹ کے مطابق دیگر 10 فیصد بچے فیس بک اور ٹویٹر پر ایسی کمپنیوں کو فالو کر رہے ہیں حالانکہ وہ ابھی قانونی عمر تک نہیں پہنچے۔