فون کو پی سی پر بیک اپ اور ری اسٹور کریں

syncdroid-android-backup-restoreجیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ جب کمپیوٹر پر نئی ونڈوز انسٹال کی جاتی ہے تو اس کی رفتار بہت اچھی ہو جاتی ہے، کیونکہ اس طرح کمپیوٹر سے سارا کچرا صاف ہو جاتا ہے تو اس کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔ اسی طرح اینڈروئیڈ فون کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی یہ طریقہ بہترین ہے کہ ہر تھوڑے عرصے بعد اس کا بیک اپ لے کر اسے فیکٹری سیٹنگز پر ری سیٹ کر دیا جائے اور پھر بیک اپ کو ری اسٹور کر لیا جائے۔

فون کو مسلسل استعمال کرتے ہوئے اس میں موجود ایپلی کیشنز اتنی فالتو فائلز جمع کر دیتی ہیں کہ فون نہ صرف سست ہو جاتا ہے بلکہ اس میں اسپیس بھی خالی نہیں رہتی، حتیٰ کہ ’’کلین ماسٹر‘‘ ایپلی کیشن بھی کچھ نہیں کر پاتی۔ ماضی میں ہم کمپیوٹنگ ہی میں موبائل فون میں سے غیر ضروری فائلیں خذف کرنے کے کئی طریقے بتا چکے ہیں۔

سنک ڈروئیڈ

’’سنک ڈروئیڈ‘‘ کو استعمال کرتے ہوئے اینڈروئیڈ اور آئی فون کا کمپیوٹر پر بیک اپ بنایا جا سکتا ہے۔ اس کی مدد سے تمام ایپس، ایس ایم ایس، کال لاگز، کانٹیکٹس، براؤزر بک مارکس، البمز، تصاویر، وڈیو اور آڈیو فائلز کو بیک اپ کیا جا سکتا ہے۔

اس میں شیڈول بیک اپ کی سپورٹ بھی موجود ہے یعنی آپ اس میں سیٹ کر دیں کہ یہ فون کر ہر ہفتے بیک اپ کرتا رہے تو آپ کو بار بار اسے کھولنے کی بھی ضرورت نہیں، یہ خودکار طریقے سے اپنا کام کرتا رہے گا۔

ابتدا میں یہ پروگرام صرف اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب تھا جس کی وجہ سے اس کا نام بھی سنک ڈروئیڈ ہے لیکن اب یہ اینڈروئیڈ کے علاوہ آئی فون کے لیے بھی ’’سنک آئی او ایس‘‘ کے نام سے موجود ہے۔

ios-android-manager-homepage

سب سے پہلے تو سنک ڈروئیڈ کو درج ذیل ربط سے ڈاؤن لوڈ کر لیں:

سنک ڈروئیڈ ڈاؤن لوڈ کریں

سنک ڈروئیڈ پروگرام کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ وائی فائی اور یو ایس بی کیبل دونوں کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے اینڈروئیڈ ڈیوائس اور کمپیوٹر دونوں جگہ انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ جب آپ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے جائیں گے تو اس کی ویب سائٹ پر ایپلی کیشن کے ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک بھی ساتھ ہی موجود ہو گا۔

یو ایس بی کیبل کے ساتھ تو اس کے ذریعے بیک اپ کرنا انتہائی آسان ہے ہی جبکہ وائی فائی کے ذریعے بھی یہ بہت آسان ہے۔ اینڈروئیڈ پر ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے بعد اسے چلائیں تو یہ وائی فائی کے ذریعے کنکشن بنانے کے لیے ایک کوڈ بتائے گی، اس کوڈ کو نوٹ کر لیں اور پھر اسے کمپیوٹر پر بھی چلا کر وائی فائی منتخب کر لیں۔

یہاں آپ سے کوڈ پوچھا جائے گا کہ جس ڈیوائس کو کنیکٹ کرنا ہے اس کا کوڈ ٹائپ کریں۔

sync-droid1

کوڈ ٹائپ کرتے ہی اینڈروئیڈ ڈیوائس سے رابطہ ہو جائے گا۔ ایک دفعہ کنکشن بننے کے بعد اب آپ باآسانی جو ڈیٹا چاہیں بیک اپ کر سکتے ہیں اور بعد میں جب چاہیں ری اسٹور بھی کر سکتے ہیں۔

sync-droid2

یہ پروگرام استعمال میں انتہائی آسان ہے۔ اگر آپ کو اسے استعمال کرنے میں کسی قسم کی دشواری ہو تو یہ معلوماتی گائیڈ دیکھنا مت بھولیں:

http://www.sync-droid.com/getstarted.html

اگر آپ فون میں وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو پروگرام اس کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ جو بھی وڈیو آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں صرف اس کا ربط اس میں ڈالیں یہ وڈیو آپ کی من پسند کوالٹی کے اعتبار سے ڈاؤن لوڈ کر دے گا:

add-url-and-download-online-video

وڈیوز ڈاؤن لوڈنگ کے علاوہ اس میں انھیں کنورٹ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے جس کی مدد سے آپ وڈیوز کو دیگر فارمیٹس حتیٰ کہ رنگ ٹونز بنانے کے لیے بھی کنورٹ کر سکتے ہیں۔

convert-downloaded-video

 

Comments are closed.