بے وقوفی کی انتہا؟ ایلون مسک نے اپنا فون نمبر ٹوئٹ کردیا

1,524

سوشل میڈیا پر پرائیویسی کے سنہرے اصول صرف دو ہیں:

1۔ کبھی اپنا پاس ورڈ کسی پبلک میسج میں نہ دیں

2۔ اگر آپ کچھ مشہور ہیں تو اپنا فون نمبر کبھی شیئر نہ کریں

لیکن ٹیسلا کے بانی، دنیا کے مشہور ترین افراد میں سے ایک اور مستقبل کی پیشن گوئیاں کرنے والے ایلون مسک نے اوکولس کے سی ٹی او جان کارمیک کو کیے جانے والے ایک ٹوئٹ میں اصول نمبر 2 توڑ دیا ہے۔ گو کہ یہ ٹوئٹ جلد ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن تب تک یہ مسک کے 16.7 ملین ٹوئٹر فالوورز تک پہنچ چکا تھا اور لاکھوں نے اسے نوٹ بھی کرلیا ہوگا۔

حیرانگی کی بات یہ ہے کہ ایلون مسک نے کبھی بھی ورچوئل ریئلٹی کے بارے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی تو انہیں اچانک کارمیک سے رابطہ کرنے کی کیا ضرورت آن پڑی؟ اور آخر رابطہ کرنے کے لیے ٹوئٹ کا استعمال کرنا ہی کیوں ضروری ٹھیرا؟ وہ بھی اس طرح کہ وہ کھلے عام اپنا نمبر دے بیٹھے؟

ٹوئٹ میں مسک کہتے ہیں کہ "بات کے لیے چند سیکنڈز ہوں گے آپ کے پاس؟ میرا سیل نمبر یہ ہے ………”

کچھ لوگوں نے مسک کے سیل فون پر رابطے کی بھی کوشش کی لیکن انہیں ایک وائس میل پیغام ملا جو ایک وڈیو گیم "God of War” سے ہے۔