بالآخر واٹس ایپ بزنس بھی آ گیا

3,736

سالوں کے انتظار اور محدود ٹرائلز کے بعد کاروباری اداروں کو بالآخر اپنے لیے واٹس ایپ حل مل گيا ہے۔ ادارے نے آج ‘واٹس ایپ بزنس‘ کے نام سے اینڈرائیڈ کے لیے ایپ جاری کردی ہے جو ڈاؤنلوڈ کے لیے مفت ہے۔

یہ کسی بھی کاروباری ایپ کے لیے ضروری بنیادی سہولیات پیش کرتی ہے۔ آپ تعارف، پتے اور رابطے جیسی اضافی معلومات کے ساتھ بزنس پروفائل تخلیق کر سکتے ہیں اور ایسے سوالات کے لیے فوری جواب بھی تیار کر سکتے ہیں جو عام طور پر پوچھے جاتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے خیرمقدمی پیغامات بھی بنائے جا سکتے ہیں اور یہ آپ کو سادہ اعداد و شمار بھی بتائے گی کہ کون سے پیغامات زیادہ موثر ہیں۔

واٹس ایپ ترجمان کے مطابق موجودہ سہولت لمبے عرصے کے لیے بھی مفت رہے گی، لیکن واٹس ایپ مستقبل میں اضافی سہولت دینے کے لیے ادائیگی لینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ پیش کردہ ایپ مفت ماڈل ہے، جس میں ابتدائی طور پر کافی کچھ موجود ہے۔

ایپ انڈونیشیا، اٹلی، میکسیکو، برطانیہ اور امریکا کے لیے گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے جبکہ باقی دنیا کے لیے آئندہ چند ہفتوں میں جاری کردی جائے گی۔ واٹس ایپ بزنس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں دیکھیں یا پھر اس لنک پر کلک کریں۔