بٹ کوائن 10 لاکھ روپے کا ہندسہ بھی عبور کرگیا

1,162

دنیا کی معروف ترین کرپٹو کرنسی ‘بٹ کوائن‘ کے عروج کی داستان میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی ہفتے بٹ کوائن نے 8 ہزار کا سنگ میل عبور کیا، گزشتہ روز 9 ہزار اور آج یعنی سوموار کو 10 ہزار ڈالرز کے قریب پہنچ گیا ہے۔

صرف آٹھ دنوں میں قیمت میں 50 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ اس وقت بٹ کوائن کی کل مالیت 161.7 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے ۔ اب صرف ایک بٹ کوائن ہی آجکل میں 10 ہزار ڈالرز کو چھوئے گا یعنی پاکستانی روپے میں 10 لاکھ روپے سے بھی زیادہ !

یہی نہیں بلکہ بٹ کوائن کی حریف کرنسی ایتھیریئم میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سوموار کو یہ 3.35 فیصد اضافے کے ساتھ 486 ڈالرز تک جا پہنچا ہے۔ ایتھیریئم نے جون میں پہلی بار 400 ڈالرز کا ہندسہ عبور کیا تھا اور اندازہ ہے کہ رواں سال کے اختتام تک یہ بھی 500 ڈالرز کی حد بھی پار کرجائے گا۔

اگر آپ کرپٹوکرنسیز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو یہ میدان میں اترنے کا بہترین موقع ہے۔