بٹ کوائن بد سے بدترین حالت میں

3,559

بٹ کوائن کی قیمت ایک دن میں 5 سے 6 فیصد مزید گرتے ہوئے اب 7 ہزار ڈالرز سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔ تادم تحریر ایک بٹ کوائن 6800 ڈالرز کا تھا۔ زیادہ عرصہ نہیں گزار، ابھی چھ ماہ قبل ہی بٹ کوائن 20 ہزار ڈالرز کی بلند ترین سطح پر تھا لیکن اب تقریباً ایک تہائی قیمت کا رہ گیا ہے۔

اگر پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں دیکھا جائے تو بٹ کوائن کی قیمت اب بھی 150 فیصد زیادہ ہے کیونکہ گزشتہ سال ان دنوں میں بٹ کوائن صرف 2800 ڈالرز کا تھا۔ اگر سال بہ سال میں ہونے والے خسارے کو دیکھیں تو یہ 50 فیصد بنتا ہے۔ مقابل کرپٹو کرنسیز ایتھیریئم اور رپل میں بھی آج 10 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔

قیمت میں آنے والی اس اچانک کمی کا سبب ایک جنوبی کوریائی ایکسچینج کوائن ریل کی مبینہ ہیکنگ ہے جو 50 سے زیادہ کرپٹو کرنسیز کی تجارت کرتا ہے اور دنیا کے 100 سب سے بڑے ایکسچینجز میں سے ایک ہے۔