بلیک بیری کا ایپ اسٹور بند ہو جائے گا

1,507

اب تو اس میں کوئی شبہ ہی نہیں کہ بلیک بیری کے موبائل پلیٹ فارمز کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ اندازہ لگانا ہے تو اس سے لگا لیں کہ آخری بی بی 10 ڈيوائس کوئی 2 سال پہلے جاری ہوئی تھی۔ اب وقت آ چکا ہے آگے بڑھنے کا۔ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ بلیک بیری 10 اور بلیک بیری او ایس سروسز اگلے دو سالوں میں بند کردے گا۔

اس مقام تک پہنچنے سے پہلے پہلے کم استعمال ہونے والی سروسز کی بندش ہوگی جیسا کہ بلیک بیری ٹریول سائٹ فروری 2018ء اور پلے وڈیو کالنگ مارچ 2018ء میں ہی بند کردیے جائیں گے، یہاں تک کہ 31 دسمبر 2019ء کو بلیک بیری ورلڈ ایپ اسٹور کی بندش سے یہ سلسلہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔ یعنی جب 2020ء شروع ہوگا تو آپ کے کلاسک یا پاسپورٹ فونز کے پاس کوئی ایسی جگہ بھی نہ ہوگی جہاں سے وہ سافٹویئر ڈاؤنلوڈ کر سکے۔

ویسے یہ اتنی بری خبر بھی نہیں ہے۔ کم از کم بلیک بیری دو سال کی بی بی 10 سپورٹ کا وعدہ تو کررہا ہے نا؟ اس لیے بی بی او ایس کی پرانی ڈیوائسز کے پاس بھی ادارے کے نیٹ ورک تک رسائی کا دو سال کا عرصہ ہوگا۔ اگر آپ بھی پرانے وقت کو سینے سے لگائے ہوئے ہیں تو جان لیں تبدیلی کا وقت آ چکا ہے۔

یہ اعلان حیران کن بھی نہیں ہے کیونکہ بلیک بیری اپنا مستقبل ٹی سی ایل کے تیار کردہ اینڈرائیڈ فونز میں دیکھ رہا ہے۔ وہ ایسی سروسز کو جاری نہیں رکھنا چاہتا جن کی سپورٹ تیزی سے سکڑتی جا رہی ہے۔ پھر بھی یہ بلیک بیری کے پرانے پرستاروں کے لیے افسوس کا وقت ہوگا۔ اس لیے آپ چاہے بلیک بیری کے کتنے ہی بڑے چاہنے والے کیوں نہ ہوں، بالآخر دو سال بعد اسے چھوڑنا ہی پڑے گا۔