بلاک کیے گئے افراد اَن-بلاک ہوگئے

1,681

وہ کہ جسے آپ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بلاک کیا تھا، ہو سکتا ہے کہ آپ کی پوسٹس دیکھ چکا ہو؟ فیس بک کا کہنا ہے کہ ایک بگ نے 8 لاکھ سے زیادہ صارفین کی پرائیویسی سیٹنگز کو متاثر کیا۔ جس کی وجہ سے فیس بک اور میسنجر پر بلاک کیے گئے صارفین اَن-بلاک ہوگئے اور جنہوں نے بلاک کیا تھا ان کو معلوم بھی نہیں تھا۔

فیس بک کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بگ سے متاثر ہونے والے 83 فیصد افراد کی فہرست میں صرف ایک بلاک شدہ صارف تھا جو عارضی طور پر اَن-بلاک ہوا۔ دیگر 17 فیصد کے بعد یہ تعداد ایک سے زیادہ تھی۔

اب جبکہ یہ مسئلہ ٹھیک کردیا گیا ہے، تمام اَن-بلاک ہونے والے صارفین دوبارہ بلاک ہو چکے ہیں، لیکن یہ بگ 8 دن تک رہا اور 29 مئی سے 5 جون تک صارفین کو متاثر کرتا رہا۔