کریم اب کھانے بھی ڈلیور کرے گا

1,060

کریم نے کھانے ڈلیور کرنے والے معروف ادارے راؤنڈمینو (RoundMenu) کو خرید لیا ہے اور رواں مہینے ہی اس کے ریستورانوں کی فہرست سے ڈلیوری سروس اور ریزرویشن کا آغاز کردے گا۔ دبئی میں قائم کریم نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ ا نے راؤنڈمینو کی ویب سائٹ اور ایپ کس قیمت پر خریدی ہے البتہ یہ ضرور کہا ہے کہ وہ راؤنڈمینو صارفین کےلیے چھوٹے پیمانے پر ڈلیوری کا کام چند دنوں میں شروع کر دے گا۔ راؤنڈمینو 9 عرب ممالک کے 18 شہروں میں کام کرتی ہے، جس میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر بھی شامل ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں فوڈ ڈلیوری سروس کی بہت طلب ہے،خاص طور پر خلیجی ممالک میں جہاں گرمیوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کو بھی چھوجاتا ہے۔ طلبات، زماتو، اوبر ایٹس اور ڈلیوروو سمیت مختلف ادارے پہلے ہی اس خطے میں متحرک ہیں۔

راؤنڈمینو نے 2012ء میں اپنے آغاز پر 3 اعشاریہ 1 ملین ڈالرز جمع کیے تھے۔

کریم نے جون میں کہا تھا کہ وہ سرمایہ کاروں کی جانب سے 500 ملین ڈالرز ملنے کےبعد اپنے توسیعی منصوبوں کوتیز کرے گا۔ کہیں ایسی ہی سروس وہ پاکستان میں بھی لانچ نہیں کرے گا؟ اگر کی تو واقعی مزا آ جائے گا!