چین کے بنے ہوئے چند بہترین فونز

8,652

وہ زمانہ گزر گیا جب چین کی بنی ہوئی چیزوں کو گھٹیا کا سمجھا جاتا تھا۔ گزشتہ چند سالوں میں چین کے اداروں نے اپنی مصنوعات سے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے، خاص طور پر اسمارٹ فونز کے معاملے میں صارفین کو کئی جدید اور پرکشش ڈیوائسز دی ہیں۔

مناسب قیمت میں جاندار فیچرز کے ساتھ دستیاب کئی چینی ساختہ فونز ایسے ہیں جنہیں ہم سام سنگ اور ایل جی جیسے اداروں کی ڈیوائسز پر فوقیت دے سکتے ہیں۔ آئیے آپ کو چین کے بنے ہوئے چند بہترین اسمارٹ فونز کے بارے میں بتائیں۔

ویوو نیکس ایس


ویوو نے حال ہی میں اپنی نیکس سیریز متعارف کروائی ہے جو رواں سال موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کردہ ایپکس فون کا حقیقی روپ ہیں۔ اس کا بہترین فیچر ہے ایک پوپ اپ سیلفی کیمرا جس نے notch کا خاتمہ کردیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نیکس ایس میں ایک ایسی بڑی اسکرین ہے جو دیکھتے ہیں آنکھیں کھل جاتی ہیں۔ 6 اعشاریہ 6 انچ کی یہ اسکرین بہت معمولی بیزلز رکھتی ہیں اور اس میں فنگر پرنٹ سینسر بھی ڈسپلے کے اندر ہیں۔ مستقبل کی ڈیوائس کی طرح نظر انے والا یہ اسمارٹ فون بلاشبہ مقبول ہوگا۔

  • ڈسپلے: 6 اعشاریہ 6 انچ، 1080 پکسل اولیڈ ڈسپلے
  • کیمرا: 12 اور 5 میگا پکسل کے بنیادی کیمرے
  • پروسیسر: اسنیپ ڈریگن 845
  • ریم: 8 جی بی
  • اسٹوریج: 256 جی بی
  • دیگر خصوصیات: ڈسپلے کے اندر فنگر پرنٹ سینسر، ہیڈفون جیک

اوپو فائنڈ ایکس


اوپو کا جدید ترین فون جو نیکس ایس کی طرح notch کے مسئلے کو حل کر رہا ہے لیکن فائنڈ ایکس کا حل ذرا پیچیدہ ہے، اس کا بالائی حصہ فون کی پشت سے نکل کر سیلفی کیمرے اور 3ڈی فیس اسیکننگ سینسرز کو باہر لاتا ہے۔ کیونکہ اسے فنگر پرنٹس کے ذریعے نہیں کھولا جا سکتا اس لیے ان لاک کرنے کے لیے بار بار یہ میکانزم چلتا ہے اور کیمرا باہر نکلتا ہے۔ یہ بھی بہت طاقتور فون ہے جیسا کہ ہم آپ کو کمپیوٹنگ پر پہلے بھی بتا چکے ہیں۔

  • ڈسپلے: 6 اعشاریہ 4 انچ، 1080 پکسل اولیڈ ڈسپلے
  • کیمرا: 16 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے بنیادی کیمرے، 25 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا
  • پروسیسر: اسنیپ ڈریگن 845
  • ریم: 8 جی بی
  • اسٹوریج: 256 جی بی
  • دیگر خصوصیات: 3ڈی فیس اسکیننگ

شیاؤمی می مکس 2ایس


شیاؤمی کا بہترین فون جس میں اس سال وائرلیس چارجنگ، ڈوئل کیمرا سسٹم اور کویلکوم کے تیز ترین پروسیسر اسنیپ ڈریگن 845 کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ڈسپلے پر notch بھی نہیں ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس کے سیلفی کیمرے کو دائیں جانب نیچے کی طرف منتقل کردای گیا ہے یعنی کہ سیلفی لینے یا وڈیو کال وغیرہ کرنے کے لیے آپ کو فون کو الٹا پکڑنا ہوگا۔ یعنی فون خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ آپ کے استعمال پر منحصر ہے۔

  • ڈسپلے: 6 انچ، 1080 پکسل ایل سی ڈی
  • کیمرا: 12 میگا پکسل ڈوئل کیمرے، 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا
  • پروسیسر: اسنیپ ڈریگن 845
  • ریم: 8 جی بی
  • اسٹوریج: 256 جی بی
  • دیگر خصوصیات: پشت پر فنگر پرنٹ سینسر

ہواوی پی20 پرو


پی 20 پرو سال 2018ء کے بہترین فونز میں سے ایک ہے اور اس میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے۔ انوکھے ڈیزائن، نمایاں ٹرپل کیمرا سسٹم اور جاندار بیٹری لائف رکھنے والے فون میں ایسا کچھ نہیں کہ جس پر تنقید کی جائے۔

  • ڈسپلے: 6 اعشاریہ 1 انچ، 1080 پکسل اولیڈ ڈسپلے
  • کیمرا: ٹرپل کیمرا سسٹم 40 میگا پکسل پرائمری سینسر، 20 میگا پکسل مونوکروم سینسر اور 8 میگاپکسل کا 3x ٹیلی فوٹو لینس، 24 میگا پکسل سیلفی کیمرا
  • پروسیسر: ہائی سلیکون کرن 970
  • ریم: 6 جی بی
  • اسٹوریج: 128 جی بی
  • دیگر خصوصیات: سامنے کے رخ پر فنگر پرنٹ سینسر

میزو 15


میزو چین کے ان اولین اداروں میں سے ایک ہے جنہوں نے مغربی گیجٹس پسند کرنے والوں میں اپنا نام منوایا لیکن اوپو اور شیاؤمی جیسے بڑے اداروں کے آنے کے بعد سے اس کی مارکیٹ ڈانواڈول ہے۔ یہ بات تو پریشان کن ہے لیکن نیا میزو 15 سال کے بہترین فون ڈیزائنز میں سے ایک ہے۔ تصور کیجیے آئی فون 8 پلس کا، جو درمیانے درجے کی خصوصیات کے ساتھ، جس کے اوپر اور نیچے موٹی بیزلز ہوں، بس یہی میزو 15 ہے۔ میزو نے اسکرین تلے فنگر پرنٹ ریڈر بھی نصب کیا ہے۔ ہو سکتا ہے تصاویر میں یہ آپ کو اتنا اچھا نہ لگے لیکن پکڑنے اور استعمال کرنے میں یہ سال کے بہترین فونز میں سے ایک ہے۔

  • ڈسپلے: 5 اعشاریہ 5 انچ، 1080 پکسل اولیڈ ڈسپلے
  • کیمرا: 12 اور 20 میگا پکسل کے بنیادی کیمرے، 20 میگاپکسل کا سیلفی کیمرا
  • پروسیسر: اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر
  • ریم: 4 جی بی
  • اسٹوریج: 128 جی بی
  • دیگر خصوصیات: پشت پر فنگر پرنٹ سینسر، ہیڈفون جیک

شیاؤمی می 8


می 8 کمپنی کا پہلا فون ہے جس کے ڈسپلے میں notch ہے اور جہاں تک بات ڈیزائن کی ہے تو اس میں کوئی نیا پن نہیں، سوائے اس کے کہ ‘ایکسپلورر ایڈیشن‘ میں بیک ٹرانسپیرنٹ یعنی شفاف ہے۔ لیکن فون کافی جاندار ہے، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر کور ساتھ اس کی قیمت 420 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے یعنی یہ ون پلس 6 سے بھی کہیں سستا ہے۔

  • ڈسپلے: 6 اعشاریہ 2 انچ، 1080 پکسل اولیڈ
  • کیمرا: 12 میگا پکسل کے ڈوئل کیمرے ٹیلی فوٹو کے ساتھ، 20 میگاپکسل سیلفی کیمرا
  • ریم: 6 جی بی
  • اسٹوریج: 256 جی بی تک
  • دیگر خصوصیات: شفاف "ایکسپلورر ایڈیشن” 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ، پشت پر فنگر پرنٹ سینسر