کروم کے لیے مائیکروسافٹ کا اینٹی وائرس اسکینر

1,024

مائیکروسافٹ اس ہفتے گوگل کروم کے لیے اپنا ونڈوز ڈیفینڈر اینٹی وائرس اسکینر جاری کر رہا ہے۔ سافٹ ویئر بنانے والے اس عظیم ادارے نے ایک کروم ایکسٹینشن پیش کی ہے، جس میں malicious URLs کی ایک فہرست شامل ہے جو کروم میں بلاک کردی جائے گی۔ یہ ایکسٹینشن کمپیوٹرز میں malicious سائٹس سے مالویئر داخل ہونے کو روکنے کے لیے تیار کی گئی ہے، اور فشنگ ای میلز کو بھی کامیاب ہونے سے روکے گی۔

گوگل کروم کے اندر ہی ایسے لنکس کے خلاف حفاظت پیش کرتا ہے، اس لیے مائیکروسافٹ کا یہ قدم اضافی ہی ہے۔ البتہ مائیکروسافٹ دعویٰ کرتا ہے کہ ونڈوز ڈیفینڈر کی فشنگ کے خلاف حفاظت 99 فیصد موثر ہے۔ اس لیے اگر آپ ایسے لنکس کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں تو یہ ایکسٹینشن آپ کو اضافی حفاظت دے گی۔

مائیکروسافٹ ونڈوز ڈیفینڈر کروم ایکسٹینشن کروم ویب اسٹور پر یہاں دستیاب ہے۔