سسکو یوٹیوب سے روٹھ گئی، اشتہارات روک دیے

1,508

امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے رپورٹ نشر کی ہے کہ امریکہ کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی سسکو CISCO نے یوٹیوب پر اشتہارات روک دیے ہیں۔

سسکو کی جانب سے یہ قدم اس رپورٹ کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ سسکو، ایڈی ڈاس اور فیس بک کے اشتہارات ایسے یو ٹیوب چینلز پر بھی دکھائے جا رہے ہیں جن میں بچوں پر جنسی تشدد، متنازعہ نظریات اور شمالی کوریائی پروپیگنڈے کو فروغ دیا جا رہا تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سسکو کی چیف مارکیٹنگ آفیسر کیرن واکر کا کہنا تھا کہ "سسکو کی جانب سے یوٹیوب پر اشتہارات کی روک تب تک برقرار رہے گی جب تک کہ یوٹیوب متنازعہ مواد اور اسے اپلوڈ کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی نہیں کرتا”

اس ضمن میں یوٹیوب نے فی الحال کسی قسم کا موقف دینے سے انکار کیا ہے۔