کراس اوور میں مائکروسافٹ آفس 2016 کی سپورٹ شامل

822

اوپن سورس پراجیکٹ وائن Wine پر مبنی کوڈ ویورز CodeWeaver کا کراس اوور CrossOver 17 میں مائکروسافٹ آفس 2016 کی سپورٹ شامل کردی گئی ہے جس میں ہوم اور بزنس ایڈیشن دونوں کی سپورٹ شامل ہے۔

اگرچہ لینکس پلیٹ فارم پر لبرے آفس LibreOffice اور گوگل ڈاکس Google Docs بہترین متبادل فراہم کرتے ہیں تاہم بہت سارے سٹوڈنٹس ان کے عادی نہیں ہوتے اور انہیں ہر حال میں مائکروسافٹ آفس ہی چاہیے ہوتا ہے۔

کراس اوور 17 کی ریلیز میں شامل دیگر ونڈوز سافٹ ویئر اور گیمز کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:

Microsoft Office 2016
Microsoft Office 2013
League of Legends
Everquest
Everquest II
WebSite-Watcher
Battle.Net

اس کے علاوہ وائن کمپیٹبلیٹی لیئر میں دیگر بہت ساری تبدیلیاں اور بگ فکسز شامل ہیں۔

کراس اوور 17 کوڈ ویورز کی ویب سائٹ پر میک اور لینکس دونوں کے لیے دستیاب ہے، لینکس ورژن کی قیمت 32 اور میک ورژن کی قیمت 38 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔