کرپٹوکرنسی خریدیں، بغیر انٹرنیٹ کنکشن کے

2,372

اگر آپ کرپٹو کرنسی میں تجارت کرتے ہیں اور اپنے انٹرنیٹ کنکشن سے پریشان ہیں، یا آپ کے پاس انٹرنیٹ ہے ہی نہیں، تو آپ کے لیے آف لائن ٹرانزیکشن کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

نیو یارک میں قائم ایک اسٹارٹ اپ گوٹینا (goTenna) نے ایک ایسی ایپ بنانے کے لیے سیمورائی بٹ کوائن والٹ کے ساتھ شراکت داری کی ہے جو آپ کو ویب سے کنیکٹ نہ ہونے کے باوجود بٹ کوائنز میں ٹریڈ کرنے کی سہولت دے۔

یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ اس کے لیے آپ کو گوٹینا کی میش ڈیوائس کی ضرورت ہوگی جس کی قیمت ہے 179 ڈالرز۔ یہ ڈیوائس آپ کے فون کے ساتھ مل کر دوسرے گوٹینا صارفین کے ساتھ ایک میش نیٹ ورک بنائے گی، جو آپ کو بغیر سیلولر ڈیٹا یا وائی فائی کے محض UHF فریکوئنسیز استعمال کرکے طویل فاصلے پر معلومات کی ترسیل کی سہولت دے گی۔

TxTenna نامی ایپ سمورائی والٹ اور گوٹینا میش ڈیوائس کے درمیان چینل تخلیق کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ صارفین اپنے سمورائی والٹ میں عام طریقے سے ہی بٹ کوائن ٹرانزیکشن کریں گے، لیکن انہیں انٹرنیٹ تک رسائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ٹرانزیکشن کی معلومات TxTenna ایپ پر جاتی ہے، جو اسے گوٹینا میش ڈیوائس کے ذریعے قریبی میش نوڈز تک پہنچاتی ہے۔ ہر گوٹینا ڈیوائس ٹرانزیشن معلومات کو مزید ڈیوائسز تک پہنچاتی ہے یہاں تک کہ وہ کسی ایسی ڈیوائس تک پہنچے جو انٹرنیٹ سے منسلک ہو اور TxTenna ایپ بھی چلا رہی ہو۔ جب آخری ڈیوائس فون سے ملتی ہے تو یہ ٹرانزیکشن معلومات کو بٹ کوائن نیٹ ورک تک پہنچاتی ہے۔

یہ سیٹ اس وقت بڑا کام آ سکتا ہے جب آپ سفر کر رہے ہوں یا کسی دور دراز علاقے میں مقیم ہوں جہاں مستحکم انٹرنیٹ کنیکشن یا سیلولر کوریج موجود نہ ہو۔ ایسے دور دراز علاقوں میں آپ کو میش ڈیوائسز کی ضرورت ہوگی – کم از کم تین میل میں ایک۔

بلاشبہ کرپٹوکرنسی میں تجارت کرنے والوں کا انٹرنیٹ تک رسائی کے علاوہ متبادل طریقوں پر کام کرنا اچھا ہے لیکن اس کے لیے بہت بڑے پیمانے پر میش نیٹ ورک کو قبول کرنے کی ضرورت ہوگی، تبھی یہ مؤثر انداز میں کام کرے گا۔