دریا میں گرنے والا آئی فون دو ہفتے بعد مل گیا

4,049

گمشدہ آئی فون X دو ہفتے تک دریا کی تہہ میں رہنے کے باوجود بچ گیا۔ ایپل کا آئی فون X دنیا کا سب سے زیادہ واٹر پروف فون بن سکتا ہے کیونکہ یہ ایک دریا کی تہہ میں دو ہفتے تک پڑا رہا اور تب بھی ٹھیک تھا۔

ایک فون دو ہفتے قبل اپنی مالکن کے ہاتھوں سے دریا میں گر گیا تھا جس کے بعد یوٹیوب کے چینل "Man+River” نے اسے دریا کی تہہ سے نکالا۔

ایک ہزار ڈالرز کے اس مہنگے فون کو کھونے کے علاوہ مالکن ایلیسا کو اپنی بیٹی کی تصویریں گم ہونے کا بھی غم تھا۔ فون ملنے کے بعد اسے احتیاط سے کھولا گیا اور خشک کرکے تین دن تک بند رکھا گیا تاکہ اس میں پانی کی کسی بھی موجودگی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ پھر جب اسے چارجنگ پر لگایا گیا تو حیران کن طور پر یہ کھل گیا۔

یوٹیوب چینل کے ڈیلاس نامی مالک نے خاتون کو اسی نمبر سے کال کیا تو وہ حیران رہ گئی۔

ویسے ایپل کا دعویٰ ہے کہ اس کا فون پانی میں 30 منٹ تک ڈوبا رہ سکتا ہے۔ لیکن حقیقی دنیا میں تو اس فون نے سب کو حیران ہی کردیا ہے۔ آپ بھی دیکھیں: