EaseUS کی پندرہویں سالگرہ کی خوشی میں جیتیں شاندار انعامات

اور حاصل کریں خصوصی ڈسکاؤنٹ

5,313

یقیناً EaseUS کمپنی کا نام آپ کے لیے نیا نہیں ہو گا۔ مختلف کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی یہ کمپنی پچھلے پندرہ سال سے اپنی خدمات پیش کر رہی ہے۔ ان کی جانب سے اکثر تحائف ہم کمپیوٹنگ کی ویب سائٹ پر اپنے صارفین کے لیے پیش کرتے رہتے ہیں۔

اب EaseUS کی خدمات کے پندرہ کامیاب سالوں کی تکمیل پر یہ کمپنی آپ کے لیے شاندار تحائف اور اپنی مصنوعات پر خصوصی رعایت لے کر آئی ہے جس سے کمپیوٹنگ کے صارفین بھی بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں EaseUS کے پندرہ سال مکمل ہونے پر ان کے بارے میں پندرہ باتیں:

  1. کچھ صارفین کو یہ معلوم نہیں کہ EaseUS کا تلفظ کیا ہے، اگر آپ جانتے ہیں تو یقیناً یہ بھی جانتے ہوں گے کہ اس کا مطلب کیا ہے۔ اس کا آسان سا مطلب ’’آپ کی زندگی کو آسان بنانا‘‘ ہے۔ تو کیا خیال ہے اب تو یہ آپ کے لیے کافی آسان ہو گیا ہو گا؟
  2. EaseUS کمپنی نے سب سے پہلے ڈیٹا ریکوری کے حوالے سے پروگرام 14 سال قبل بنانا شروع کیے تھے جو کہ آج بھی کامیابی سے جاری ہے اور ان کا اس سلسلے کو ختم کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں۔
  3. تقریباً آدھے سے زیادہ EaseUS کے ملازمین کے پاس کوئی نہ کوئی پالتو جانور ان کے فیملی ممبر کے طور پر موجود ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں ان میں سے سب سے زیادہ لوگ کس جانور کو پسند کرتے ہیں؟ یہ ہے پیاری سی بلی۔
  4. پچھلے پندرہ سالوں میں EaseUS کمپنی نے 160 سے زائدہ ممالک اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے 70 ملین سے زائد افراد کو ان کا ڈیٹا محفوظ کرنے میں مدد دی ہے۔ متاثر کُن ہے نا؟
  5. EaseUS کے ملازمین کی اوسط عمر 28 سال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس ایک جوان اور پرجوش ٹیم موجود ہے۔
  6. تقریباً ہر ایک منٹ میں دنیا کا کوئی نہ کوئی فراد EaseUS کے ذریعے اپنا گم شدہ ڈیٹا واپس حاصل کرتا ہے۔
  7. EaseUS کی پروڈکٹس دنیا کی 40 سے زائد مختلف زبانوں میں دستیاب ہیں۔ ولندیزی، فرانسیسی، ہسپانوی، چائنیز اور جاپانی وغیرہ جیسی زبانیں اس فہرست میں شامل ہیں۔
  8. 2016 میں EaseUS نے اسکول میں مقابلوں کا انعقاد کرتے ہوئے کتابیں ہدیہ کی تھیں تاکہ نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی اور مدد ہو سکے۔
  9. کیا آپ جانتے ہیں کہ EaseUS ریموٹلی بھی لوگوں کو مدد فراہم کرتی ہے؟ تقریباً ہر ماہ 300 سے زائد صارفین اسی سہولت کے ذریعے اپنا اہم ڈیٹا واپس حاصل کرنے میں رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ جو کہ یقیناً ایک قابل ستائش امر ہے۔
  10. 2017 کے بدترین رینسم ویئر وانا کرائی سے متاثر ہونے والوں کو EaseUS نے مفت ریکوری سروسز فراہم کی تھیں جس کی کامیابی کی اوسط ستر فیصد سے زائد رہی تھی۔
  11. EaseUS کی مصنوعات کے بارے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی بڑی بڑی ویب سائٹس جیسے کہ پی سی ورلڈ، سی نیٹ، لائف ہیکر اور ٹیک ریڈار بھی لکھ چکی ہیں۔
  12. 2018 میں EaseUS افریقہ میں غریبوں کے لیے امدادی کاموں میں بھی حصہ لے چکی ہے۔
  13. 2017 میں EaseUS پولش اسکول آف لائن کمپیوٹر کانٹینسٹ میں بھی مدد فراہم کر چکی ہے۔
  14. EaseUS کمپنی میں امریکہ، فرانس، روس، جاپان، نیدرلینڈز، کوریا، چائنا اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کام کرتے ہیں اور کمپنی کا اس انٹرنیشنل فیملی کو مزید وسیع کرنے کا بھی ارادہ ہے۔
  15. 2019 تک EaseUS اپنی مصنوعات کے 300 سے زائد ورژنز ریلیز کر چکی ہے۔ اب اگلے پندرہ سالوں میں ان میں کتنا اضافہ ہو گا؟

تو آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح EaseUS کے مقابلے میں حصہ لے کر آپ مختلف انعامات جن میں کیش پرائز کے علاوہ آئی پیڈ اور لکی ڈرا سرپرائز بھی شامل ہے جیت سکتے ہیں۔

سب سے پہلے تو مقابلے میں حصہ لینے کے لیے درج ذیل صفحہ کھول لیں:

EaseUS 2019 Anniversary 15

ڈیلی پرائز ڈرا

EaseUS کی یہ خصوصی آفر اور مقابلے 27 اگست تک جاری رہیں گے یعنی روزانہ ان کی ویب سائٹ وزٹ کریں اور روزانہ مقابلے میں حصہ لیں تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ انعامات جیت سکیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کمپنی کی جانب سے کل 15 افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔

انعامات کی تفصیل

1 First Prize: an iPad or (9.7-inch, 128GB, Wi-Fi + Cellular) OR $500
2 Second Prizes: $200
12 Third Prizes: $50

مقابلے میں حصہ لینے کے لیے EaseUS کے لیے کوئی سلوگن لکھیں یا EaseUS سے اپنے تجربے کی کہانی لکھیں۔ آپ چاہیں تو ان کے لیے خوبصورت سے گرافکس بھی ڈیزائن کر سکتے ہیں جس سے آپ کے جتنے کے امکانات اور بڑھ جائیں گے۔ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے بس انعامات دینے والی وہیل کو گھمائیں اور اپنی تفصیلاات درج کر دیں۔ ویب سائٹ پر آنے والے دوسرے صارفین نے اگر آپ کی کاوش کو پسند کیا تو وہ آپ کو ووٹ بھی دے سکتے ہیں جس سے یقیناً آپ کو جیتنے میں مدد ملے گی اس لیے اپنے دوستوں سے بھی آپ مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

نتائج سے باخبر رہنے کے لیے EaseUS کا فیس بک پیج لائیک کریں تاکہ تمام اپ ڈیٹس آپ کو باآسانی ملتی رہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept