بہترین کمرشل بیک اپ پروگرام کمپیوٹنگ کے قارئین کے لیے بالکل مفت

2,960

ایزاس EaseUS سافٹ ویئر بنانے والی نامور کمپنی ہے۔ ان کے کئی سافٹ ویئر کے بارے میں آپ کمپیوٹنگ میں پڑھ چکے ہوں گے۔ یہ کمپنی پہلے بھی کمپیوٹنگ کے قارئین کے لیے کئی آفرز لا چکی ہے۔

تازہ ترین آفر کے تحت کمپیوٹنگ کے قارئین ایز اس ٹو ڈو بیک اپ ہوم EaseUS Todo Backup Home بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

اس پروگرام کی اصل مالیت 30 امریکی ڈالر ہے۔ پروگرام کو مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کی آفر 48 گھنٹوں تک برقرار رہے گی۔

یقیناً آپ جانتے ہوں گے کہ اس ڈیجیٹل دور میں اپنی اہم فائلوں کا بیک اپ بنانا انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ اسے بغیر کسی جھنجٹ کے انجام دینا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس ایزاس ٹو ڈو بیک اپ پروگرام موجود ہونا چاہیے جو کہ لاکھوں لوگ استعمال کر رہے ہیں۔

یہ پروگرام آپ کے پی سی کا آپ کی ضرورت اور پسند کے تحت بیک اپ بنا کر محفوظ کر سکتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ سسٹم بیک اپ، ڈسک امیج، فائلوں کا بیک اپ، آؤٹ لُک ای میل بیک اپ، فل بیک اپ، انکریمنٹل بیک وغیرہ بنا سکتے ہیں۔ اس عمل کو خودکار طریقے سے انجام دینے کے لیے آپ یہ بیک اپ شیڈول بھی کر سکتے ہیں۔

یہی نہیں اس پروگرام اس کے علاوہ بھی درجوں شاندار فیچرز موجود ہیں جن کی مکمل تفصیل آپ یہاں جان سکتے ہیں۔

کمپیوٹنگ کے قارئین اس پروگرام کو اس لنک کے ذریعے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یاد رہے یہ آفر صرف 48 گھنٹوں کے لیے کارآمد ہے۔ دیے گئے ربط پر جائیں اور پروگرام کا لائسنس ابھی حاصل کر لیں۔

مفت ڈاؤن لوڈ کریں