امارات ایئرلائنز ورچوئل ریئلٹی کی دنیا میں

5,441

جب آپ نے ہوائی جہاز میں لمبا سفر کرنا ہو تو سخت پریشانی ہوتی ہے کہ نجانے سیٹ کس جگہ ملے گی؟ اس کو آسان بنایا ہے مشہور زمانہ امارات ایئرلائنز نے۔ اب آپ 360 ڈگری زاویے کی تصاویر کے ذریعے اپنی پسند کی نشست بک کروا سکتے ہیں۔ امارات ایئرلائن کی ویب سائٹ یا ایپ کو استعمال کیجیے اور دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز اے380 میں داخل ہوجائیں۔ یہاں آپ اکانمی کلاس کی درمیانی سیٹ سے لے کر مہنگی فرسٹ کلاس تک سب کچھ دیکھ سکتے ہیں اور تمام خصوصیات مع تفصیل پا سکتے ہیں، پھر جو آپ کو پسند آئے، اسے بک کروا لیں۔

صارفین اپنے موبائل فون کے ذریعے گوگل کارڈبورڈ جیسے وی آر ویوونگ ہیڈسیٹ کا استعمال کرکے اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ امارات کے سینئر نائب صدر برائے کارپورٹ کمیونی کیشنز، مارکیٹنگ اینڈ برانڈ (ڈجیٹل) ایلکس کنیگی نے کہا کہ "ہمیں جدید ویب وی آر ٹیکنالوجی متعارف کروانے والی پہلی ایئرلائن بننے پر خوشی ہے، جو صارفین کو جہاز میں قدم رکھنے سے پہلے ہی امارات کا شاندار تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیتی ہے۔”

پہلے مرحلے میں نیو یارک سے دبئی جانے والی اے380 پرواز کے مسافر اپنی نشستیں اس 3ڈی طریقے سے بک کروائی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے صارفین کو اپنے موبائل کے ذریعے امارات کی ایئرلائن کی ویب تک یا ایپ کے ذریعے رسائی حاصل کرنا ہوگی۔ امارات بہت جلد یہ سروس اپنے بوئنگ 777 طیاروں کے لیے بھی پیش کرے گا۔