ایسنشل PH-1 کی فروخت پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی

1,232

ایسنشل کا Essential PH-1 سمارٹ فون نہ صرف بہترین خصوصیات کا حامل سمارٹ فون ہے بلکہ قیمت بھی ایسی ہے کہ رال ٹپکے بغیر رہا نہ جائے اس کے باوجود کمپنی نے ابھی تک اپنی فروخت کے رازوں سے پردہ نہیں اٹھایا لہذا یہ جاننے کے لیے کہ کتنے لوگوں نے یہ فون خریدا ہمیں دیگر ذرائع پر انحصار کرنا پڑے گا۔

گوگل کے پلے سٹور پر دیکھا جائے تو Essential Camera کے ڈاؤنلوڈز کی تعداد پچاس ہزار کی حد تجاوز کرتے ہوئے ایک لاکھ کے قریب پہنچنے والی ہے، اور اگر گزشتہ ستمبر کی بات کی جائے تو تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ کمپنی نے محض 5 ہزار یونٹ ہی فروخت کیے ہیں، اگر ان باتوں پر یقین کر بھی لیا جائے تو بھی اب یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ نمبر اب کہیں زیادہ ہوگا کیونکہ کمپنی نے بہترین ڈسکاؤنٹ آفرز پیش کی ہیں۔

اس وقت Essential PH-1 سمارٹ فون کی قیمت محض 500 ڈالر ہے جبکہ ریلیز کے وقت اس کی قیمت 700 امریکی ڈالر تھی۔