فیس بک آنکھوں کی حرکت بھی ٹریک کرے گا؟

3,275

فیس بک نے کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر آئی-ٹریکنگ ٹولز بنائے گا جو اس کے 2.2 ارب سے زیادہ کے ماہانہ صارفین کی نگرانی کرنے کا ایک اور طریقہ ہوگا۔

فیس بک نے کہا ہے کہ وہ آئی-ٹریکنگ سافٹویئر ابھی نہیں بنا رہا لیکن مستقبل میں ان کو خارج از امکان بھی قرار نہیں دیا۔ ہم نئی ٹیکنالوجیوں اور طریقوں کی تلاش کے ذریعے اپنی خدمات کو ہمیشہ بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ اگر ہم اس ٹیکنالوجی کو مستقبل پر لاگو کریں گے تو ہم لوگوں کی پرائیویسی کو بھی ذہن میں رکھیں گے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی اس کی ورچوئل ریئلٹی سروس اوکولس میں لاگ اِن ہونے والے افراد کے لیے اضافی سکیورٹی فراہم کر سکتی ہے۔ ادارے کے ڈائنامک آئی ٹریکنگ کیلیبریشن پیٹنٹ کا کہنا ہے کہ صارف محض نظر ڈال کر مختلف چیزوں اور ایپس کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ فیس بک پہلے ہی صارفین کا بہت زیادہ ڈیٹا حاصل کرتا ہے جس میں ماؤس کی حرکات اور موبائل ڈیوائس کی بیٹری لائف تک شامل ہیں۔