فیس بک اپنی کرپٹو کرنسی بناتا ہوا؟

1,849

خبریں آ رہی ہیں کہ فیس بک اپنی کرپٹوکرنسی تخلیق کرنے پر غور کر رہا ہے۔

یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اربوں صارفین کے لیے برقی ادائیگی کا ایک طریقہ ہوگا، بلکہ اس سے باہر بھی استعمال ہو سکے گا۔ اس منصوبے کے بارے میں کوئی تفصیل تو سامنے نہیں آئی، صرف اتنا پتہ ہے کہ یہ خبر ذرائع نے پہنچائی، وہ بھی اپنی شناخت کو خفیہ رکھتے ہوئے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ "فیس بک اس بارے میں بہت سنجیدہ ہے۔”

کئی اداروں کی طرح فیس بک بھی بلاک چین ٹیکنالوجی کی طاقت کا فائدہ اٹھانا چاہ رہا ہے۔ ان کی نئی مختصر ٹیم مختلف ایپلی کیشنز کو آزما رہی ہے۔ اس سے زیادہ فیس بک کے پاس کہنے کو کچھ نہیں۔

رواں ہفتے کے اوائل میں فیس بک کی میسنجر ٹیم کے سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ بلاک چین ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کے طریقوں ڈھونڈنے کے لیے ایک نئے گروپ کی قیادت کر رہے ہیں۔ بلاک چین دراصل ایک لیجر سسٹم ہے جو کرپٹوکرنسی کے لیے کام کرتا ہے، لیکن اسے دیگر کاموں کے لیے بھی استعمال میں لاجا جا سکتا ہے۔

فیس بک کی جانب سے اپنی کرپٹوکرنسی لانے کی معقول وجہ بھی ہے۔ یہ کریڈٹ کارڈ کمپنیوں کو ادا کی جانے والی ٹرانزیکشن فیس سے بھی چھٹکارا پا لے گا، لیکن اس سے بھی بڑھ کر یہ کرپٹوکرنسی مارکیٹ میں فیس بک کو ایک بڑا کھلاڑی بنا دے گا۔

بہرحال، اس افواہ کو حقیقت کا روپ دھارتے دیکھنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے کیونکہ فیس بک کو اس خیال کو عملی روپ دینے سے پہلے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین مارکیٹ کے کئی نام خریدنا پڑیں گے۔