فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن، دھمال ٹوئٹر پر!

1,342

دنیا بھر سے فیس بک صارفین بتا رہے ہیں کہ وہ اپنے پسندیدہ سوشل نیٹ ورک تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔ ابتدائی خبروں سے یہ اندازہ ہوا ہے کہ متاثرین کی زیادہ تعداد امریکا، ایشیا اوریورپ کے چند علاقوں سے تعلق رکھتی ہے۔ اب تک یہ واضح نہیں ہوا کہ یہ بندش کسی داخلی مسئلے کی وجہ سے ہے یا کسی بیرونی عنصر کی حرکت کی وجہ سے فیس بک بند ہوا ہے۔

یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ہے اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایسا ہوا کہ صارفین نے ٹوئٹر کا رخ کیا اور وہاں فیس بک کے ڈاؤن ہونے کی اطلاع دی۔ اس دوران جو بھی فیس بک پر صارف اپنے پروفائل پر جاتا، اسے یہ پیغام ملتا:

We’re working on it and we’ll get it fixed as soon as we can

چند صارفین نے یہ بھی بتایا کہ انسٹاگرام پر بھی کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو فیس بک کی ہی ملکیت ہے۔

اس "بلیک آؤٹ” کے دوران صارفین کو اپنے پیجز پر پوسٹ کرنے اور دوسروں کی پوسٹس لائیک، کمنٹ اور شیئر کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ نے تو اسے "ٹوٹل بلیک آؤٹ” کا بھی کہا، جبکہ دیگر نے لاگ اِن ہونے میں ناکامی کا شکوہ کیا۔