فیس بک میسنجر کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

1,441

فیس بک میسنجر کے ڈیزائن میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی جا رہی ہے اور اس مرتبہ اسے زیادہ سادہ اور شفاف بنایا جا رہا ہے حالانکہ سالوں تک اس میں غیر ضروری اضافے کیے جاتے رہے، جیسا کہ گیمز وغیرہ۔

مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ "جب آپ میسیجنگ کرتے ہيں تو آپ سادہ اور فوری تجربہ چاہتے ہیں۔ ہم اس مرتبہ میسنجر کو مکمل طور پر نئے ڈیزائن کے ساتھ جاری کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

اب اس میں تین مرکزی ٹیبس کے ساتھ ایک سادہ ڈیزائن ہے، جس میں بنیادی توجہ رابطے پر ہے۔ کیمرا اور وڈیو چیٹ کے آئیکونز بدستور ایپ کے بالائی حصے میں موجود ہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ اب سب کچھ کافی ہموار نظر آتا ہے۔ میسنجر ایک مرتبہ پھر چیٹ ایپ ہی لگ رہی ہے۔ آپ نے بھی دیکھا ہوگا کہ لوگوں کی بڑی تعداد میسنجر سے میسنجر لائٹ پر منتقل ہوئی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ فیس بک کو اندازہ ہوگیا ہے کہ انہیں میسنجر کو درست کرنا ہے ورنہ ۔۔۔۔۔!